06:29 pm
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ، گنتی کا عمل جاری

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ، گنتی کا عمل جاری

06:29 pm

باغ(نیوز ڈیسک )  آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا
جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ آج پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں ووٹنگ کا مرحلہ پر امن طور پر مکمل ہو گیا،کشمیری عوام 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر پرجوش دکھائی دیئے ۔ چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر انتخابات میں آٹھ خواتین سمیت تین ہزار 859 امیدوار مدمقابل ہیں۔ووٹنگ کے لیے ایک ہزار 867 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی فرائض سرانجام دئیے ۔ آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا سہرا وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپوزیشن کی تمام تر مخالفت اور وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا ۔ دن بھر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں گھروں سے پولنگ سٹیشن پہنچتے رہے ۔ ضلع باغ کی 28 یونین کونسلز میں 1256 امیدوار مدمقابل تھے ۔ 300692 ووٹرز نے اپنے اپنے بلدیاتی نمائندوں کو ووٹ دیا۔باغ میں مرد ووٹرز کی تعداد 158033 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 142654 ہے۔ مردانہ پولنگ سٹیشن 158 اور زنانہ پولنگ سٹیشن 153 قائم کیے گئے تھے ۔ کل سٹاف جو ڈیوٹیاں سر انجام دے رہا ہے 2922 افراد پر مشتمل ہے۔ حساس ترین پولنگ سٹیشن کی بات کی جائے تو 84 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار دیئے گئے تھے جبکہ 219 حساس ڈکلیئر ہوئے، جن پر اضافی نفری تعینات کی گئی تھی ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال کے بارے میں کنٹرول روم میں قائم کیا گیا تھا ، ضلعی انتظامیہ بھی الرٹ رہی جبکہ اکا دکا مقامات پر ووٹرز کے درمیان نوک جھوک بھی دیکھنے میں آئی تاہم مجموعی طور پر دوسرے مرحلے میں بھی ووٹنگ کا عمل پر امن رہا، آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو مبارکباد دی ہے جبکہ کشمیری عوام نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کی قیادت میں کشمیریوں کو 31 سال بعد اپنے مقامی نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملا ہے، آج کشمیریوں کے لئے تاریخی موقع ہے اور کشمیری عوام انتہائی پر جوش ہیں، تحریک انصاف نے کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز