06:24 pm
یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا

لودھراں(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کا مطالبہ تسلیم کرنے
سے انکار کردیا۔لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی  نے کہا کہ جب عمران خان نے الیکشن کروانے کا ہمارا مطالبہ نہیں مانا تھا تو ہم کیسے مانیں؟ وہ اگر بات کرنا چاہ رہے ہیں تو غیر مشروط بیٹھیں تاکہ راستے نکلیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے،  عمران خان کو معلوم ہے کہ اگر وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے تو صرف دو صوبوں میں ہی الیکشن ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جو وزیراعلیٰ ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا، وہ اسمبلی کیسے توڑے گا، عمران خان کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہو چکا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا، جب ان کی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہوجائیں تاکہ ان کی کوئی بات باہر نہ نکلے، ہم نے چھوٹے چھوٹے کیسز میں 10 ، 10 سال قید بھگتی ہے، ان کے تو بڑے بڑے کیسز ہیں،یہ اس لیے خوفزدہ ہیں اور فوری الیکشن چاہتے ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی بہت غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، ہماری اتحادی جماعتیں اپنے اپنے علاقوں میں بڑی با اثر ہیں، آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز