06:59 pm
پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر
نے کہا ہے کہ معیشت بدستور بدحال ہے اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ملک کی تشویشناک معاشی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک کی معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دوست ممالک بھی پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا تھا کہ ڈالر 200 پر آ جائے گا۔ مہنگائی کم اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دیں گے۔ الٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا پھر صرف مفتاح کو بَلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اس ضمن میں صرف آج کے اخبارات ہی پر نظر ڈال لیں۔ اخباروں نے بھی بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر مشکلات کا ذکر کیا ہے۔اس سے قبل پی ڈی ایم حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ جانے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک مضمون میں موجودہ وزیر اسحاق ڈار کے معیشت کے حوالے سے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ اب حکومت کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

عوام تیار ہوجائے، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

پشاور،ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے ہونے کے امکانات

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی