04:09 pm
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات ۔۔۔کامیابی پر عمران خان کی  وزیراعظم تنویر الیاس کوبھر پور مبارکباد

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات ۔۔۔کامیابی پر عمران خان کی  وزیراعظم تنویر الیاس کوبھر پور مبارکباد

04:09 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم تنویر الیاس کو
مبارکباد دی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف متحرک ایک متعصّب الیکشن کمیشن کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر اور سردار تنویر الیاس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کر دیا ہے اور تحریک انصاف نے زبردست کامیابیاں سمیٹی ہیں الحمدللّٰہ ،کوئی شبہ نہیں نون لیگ اور پیپلز پارٹی انتخابات سے بھاگ رہی ہیں اور وہ بھی جوتے اتار کر۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے 3 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں 669 نشستوں میں سے 664 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف 197 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 194 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مسلم لیگ ن 127 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ 121 آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔اس کے علاوہ مسلم کانفرنس 22 نشستیں، جے کے پی پی، تحریک لبیک اور جماعت اسلامی 1،1 نشست پر کامیاب ہوئے۔ دوسری جاب ڈسٹرکٹ کونسلر کی 74 نشستوں میں سے 73 کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا، ڈسٹرکٹ کونسلر میں بھی پاکستان تحریک انصاف 32 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں میں پی پی کے 22 امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے 11 ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان