06:14 pm
شہباز شریف سے تکرار، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا موقف آگیا

شہباز شریف سے تکرار، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا موقف آگیا

06:14 pm


میرپور(نیوز ڈیسک)  وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف  کے ساتھ  تکرار  کے معاملے پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا موقف آگیا۔
منگلا ڈیم یونٹ 5 اور6 کی تجدید کاری کی تقریب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیرمیں تکرار  ہوئی تھی۔  سردار تنویر الیاس خان نے تقریب کے بعد میر پور ریسٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔  شہباز شریف نے دورہ منگلا کے دوران کشمیر پر کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ میرپور کے لئے صرف  10  میگاواٹ کا منصوبہ لالی پاپ ہے،میرپور کے عوام کو ضرورت کے مطابق پانی نہیں دیا جا رہا، ہمارے لوگ بجلی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں