06:50 pm
پنجاب کے بعد عمران خان کا سندھ میں سیاسی محاذ کھولنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں سیاسی محاذ کھولنے کے بعد عمران خان نے سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے
جنوری میں سندھ کا دورہ کرنے اور بھرپور عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کے دورہ سندھ کے پلان کو حتمی طور پر منظور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ سندھ سے قبل نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت آئندہ ہفتے سندھ کے دورے پر روانہ ہوگی، بعد ازاں عمران خان سندھ کا دورہ کرینگے، جہاں وہ سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ارکان سندھ اسمبلی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے ہدایت کی کہ سندھ میں بھرپور تنظیم سازی کی جائے۔عمران خان سے ملاقات میں ارکان سندھ اسمبلی نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا جس پر عمران خان نے کہا کہ ممبران سندھ اسمبلی ابھی انتظار کریں، پہلے پنجاب اورکےپی اسمبلی کا فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کئی ماہ سے لاہور میں موجود ہے اور انہوں نے زمان پارک کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنارکھا ہے۔ حقیقی آزادی مارچ کی قیادت بھی عمران خان نے لاہور سے ہی کی تھی، قاتلانہ حملہ ہونے کے بعد انہیں شوکت خانم لاہور شفٹ کیا گیا تھا۔ ادھر حکومتی اتحاد کی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں جاری ہے ، اس حوالے سے آصف زرداری کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا ہے، چند سینئر رہنما عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ سے پہلے نمبرز پورے کرنے کےخواہاں ہے ، لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے نہ کرسکے تو مزید سیاسی نقصان ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن  ،امریکا  تعلقات  بحالی کیلئے  لابنگ فرم سے معاہدہ   کرلیا

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

13 کا ٹولہ تباہی  کی علامت  ،نگران حکومت کی  کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

امریکی کانگریس میں 23 مارچ  کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو  آئینی بحران سے بچا لیا  ، مریم اورنگزیب

آئی  ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں  ، غریب  کیلئے  فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی  دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام   سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ