11:10 am
مونس اور پرویز الٰہی کے دعوؤں پر جنرل (ر) باجوہ کو وضاحت پیش کرنی چاہیے: خرم دستگیر

مونس اور پرویز الٰہی کے دعوؤں پر جنرل (ر) باجوہ کو وضاحت پیش کرنی چاہیے: خرم دستگیر

11:10 am

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کے 
دعوؤں پر جنرل (ر) باجوہ کو وضاحت پیش کرنی چاہیے کیونکہ فوج تو بار بار کہتی رہی کہ ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹیں اور ہم سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں لیکن اس کے بعد بھی اگر جنرل (ر) باجوہ پرویز الٰہی کو سیاسی مشورے دیتے رہے تو یہ آئین کی دفعہ 244 کی خلاف ورزی تھی۔جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرچکے ہیں، انہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی غلطی کا اعتراف کرلینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنانا ہمارا اچھا عمل نہیں تھا، جنرل باجوہ ریٹائر ہوچکے ہیں، عمرا ن خان کو اتنی جرات تھی تو اقتدار میں رہتے ہوئے یہ باتیں کرتے، وہ جن بے ساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آئے وہ ہٹیں تو انہیں اپنی غلطیاں یاد آگئیں، عمران خان صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑی گئیں تو وہاں الیکشن ہوں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے جھوٹ کو غلطی نہ کہیں، عمران خان نے 35 پنکچر کا الزام لگایا پھر کہا سیاسی بیان تھا، عمران خان اپنی ذمہ داری سے مکمل طور پر مفرور ہیں، وہ کہتے ہیں نیب ان کے ہاتھ میں نہیں تھا حکومت ان کے ہاتھ میں نہیں تھی، یہ عمران خان کی غلطی نہیں بلکہ ان کی کمزوری ہے۔خرم دستگیر خان نے کہا کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے بیانات پر قمر جاوید باجوہ کی طرف سے وضاحت آنی چاہیے، فوج سیاست سے پیچھے ہٹنا چاہتی ہے تو سیاستدان بھی انہیں سیاسی مدد کیلئے طلب نہ کریں، فوج کی سیاست میں عدم مداخلت کی پالیسی برقرار رہنی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی