12:00 pm
پی ٹی آئی نے ’’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی نے ’’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

12:00 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ’’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ
کرلیا ہے، یہ مہم 7 دسمبر سے17 دسمبر تک جاری رہے گی، لاہور میں 11 دنوں میں 11 احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فواد چودھری، حماد اظہر، شفقت محمود، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد انتخابات کیلئے ’’الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم‘‘ چلائی جائے گی۔ الیکشن مہم 7 دسمبر سے شروع ہوگی اور 17 دسمبر تک جاری رہے گی۔لاہور میں 11 دنوں میں 11 احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ احتجاجی ریلیوں میں مہنگائی، معیشت اور انسانی حقوق کے ایشوز کو اٹھایا جائے گا۔ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 دسمبر تک کچھ نہ ہوا تو 21 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، اب حکومتی مدت میں توسیع کا نیا شوشہ چھوڑا جارہا ہے، نوازاور زرداری چاہتے ملک نگران حکومت کے حوالے کرکے جائیں، یہ چاہتے نگران حکومت غیرمعینہ مدت تک چلے، غیرمعینہ مدت والی نگران حکومت کو کوئی قبول نہیں کرے گا، ٹیکنوکریٹ کی حکومت پرانی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، اگر اسٹیبلشمنٹ راستہ نہ روکتی تو 25 نشستیں زیادہ ملتیں، یہ نشستیں 5 ہزار کم ووٹوں سے الیکشن ہارے، دو تین سیٹیں ایک دو ہزار ووٹوں سے ہارے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے دو حصے ہیں ایک جرنیل اور ججز ہیں، ججز اور جرنیل بیٹھ کر اپنی ڈبیٹ کرلیں، کہ 75 سالوں میں پاکستان کہاں پہنچ گیا ہے؟ سیاستدانوں سے پوچھ کر فیصلے نہیں ہوتے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع