04:02 pm
ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم،صحافی کی والدہ کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا

ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم،صحافی کی والدہ کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا

04:02 pm


اسلام آباد (نیوزڈیسک ) حکومت میری مدعیت میں ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرے،
سنیئر صحافی ارشد شریف کی والدہ کا بیان سامنے آ گیا۔ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کے بعد صحافی کی والدہ نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے،ایف آئی آر میں درج کراؤں گی۔ ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آر درج کرے۔ سپریم کورٹ نے آج شام تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنی تھی جو واپس بھی آگئی۔ معاملے پر ارشد شریف کی والدہ کی چٹھی بھی آئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہماری معلومات کے مطابق کیس میں کوئی ایف آئی آر پاکستان اور کینیا میں درج نہیں کی گئیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ ایف آئی آر کیوں نہیں درج کی گئی؟ عدالت نے استفسار کیا ایک رپورٹ وزارت کی جانب سے آنی تھی وہ ابھی تک کیوں نہیں آئی؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں ایک رپورٹ ویک اینڈ پر ملی جو ہم عدالت میں جمع کرائیں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ فیصل آباد میں تھے ان کے دیکھنے کے بعد جمع کرائیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بیوروکریٹک کے معاملات کیوں سامنے لارہے ہیں؟۔ ہم وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو بلا لیتے ہیں۔چیف جسٹس نے بتایا کینیا میں بہت پاکستانی ہیں ، میں بھی ایک بار وہاں گیا ہوں۔ ایڈیشنل جنرل نے عدالت سے استدعا کی وزیر اعظم شہبازشریف کو رپورٹ کا جائزہ لینے دیں۔سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی ہے؟۔اس کا مطلب کے وزیر داخلہ کو رپورٹ پسند آئی تو پھر جمع کرائیں گے۔


تازہ ترین خبریں

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

عوام تیار ہوجائے، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

عوام تیار ہوجائے، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

پشاور،ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے ہونے کے امکانات

پشاور،ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے ہونے کے امکانات

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی