10:49 am
توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی۔لاہور ہائیکورٹ
راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو جاری توہین عدالت نوٹس پر سماعت کی۔اسد عمر نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں پی ٹی آئی جلسے کے دوران تقریر میں ججز پر تنقید کی تھی، عدالت نے اسد عمر کی تقریر کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کیا تھا، عدالت نے اسد عمر سے توہین عدالت کے نوٹس کا جواب بھی طلب کیا۔عدالتی حکم پر آج اسد عمر اپنے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس جواد حسن نے فیصل چوہدری سے استفسار کیا کہ آپ کے مؤکل کہاں ہیں ان کو پیش کریں، جس پر اسد عمر نے عدالت کے روسٹرم پر آکر اپنی تقریر پر غیرمشروط معافی مانگی اور کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔جسٹس جوادحسن نے کہا کہ مسئلہ توہین عدالت کا نہیں اداروں اور ان کی شخصیات پر الزامات کا ہے، جس پر اسد عمر نے کہا کہ میری تقریر میں کسی جج کا نام نہیں تھا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد عدالتوں یا ججز کو نشانہ بنانا نہیں تھا، جس پر جسٹس جواد حسن نے کہا کہ میرے پاس آپ کا ویڈیو بیان ہے، وہ چلانا نہیں چاہتے، ہمیں اچھے سے علم ہے آپ نے کیا کہا۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں نے آپ کو لانگ مارچ کی اجازت دی، آپ نے عدالتوں ہی کو نشانہ بنایا۔اسد عمر نے کہا کہ میرے کسی بیان سے اگر کوئی لائن کراس ہوئی تو معافی مانگتا ہوں۔جج نے کہا کہ عدالت کے پاس آپ کا ویڈیو بیان موجود ہے آپ کو معلوم ہے کہ آپ نے تقریر میں کیا کہا، آئین کے آرٹیکل 50 رائٹ ٹو موومنٹ اور 60 رائٹ ٹو ڈیمو کریسی کی اجازت دیتے ہیں لیکن اداروں پر تنقید کی اجازت نہیں دیتے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگنے پر اسد عمر کو جاری توہین عدالت نوٹس کیس نمٹا دیا۔

تازہ ترین خبریں

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

عوام تیار ہوجائے، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

پشاور،ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے ہونے کے امکانات

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

بہت بڑی خوشخبری اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔کتنے دن اور کس تاریخ سے شروع ہوں گی۔۔۔؟

آپ پریشان نہ ہوں۔۔۔نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔۔۔آصف زرداری کے نئے سیٹ اپ میں کون شامل ہوں گے اور کون نکل جائیںگے

پاکستان کے بڑے شہر میں ایک اور خواجہ سرا سکول کا افتتاح کر دیا گیا ۔۔۔اب مجموعی تعداد کتنی ہو گئی ۔۔۔؟جانیں 

پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے۔۔۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےبڑا دعویٰ کر دیا 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کب ہوگی ،تاریخ سامنے آگئی

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اپنے سیاسی کیرئرکاسب سے اہم فیصلہ کرلیا،کس جماعت میں شامل ہوگئے ،ملکی سیاست میں ہلچل مچادینے

پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر۔۔۔چوہدری شجاعت نے بڑاانکشاف کرڈالا