12:49 pm
عمران کے گھڑی خریدار کے پاس خود خریدنے کی استطاعت ہی نہ تھی ۔۔۔تو پھر خریدی کیسے؟چونکا دینے والا انکشاف ۔۔۔

عمران کے گھڑی خریدار کے پاس خود خریدنے کی استطاعت ہی نہ تھی ۔۔۔تو پھر خریدی کیسے؟چونکا دینے والا انکشاف ۔۔۔

12:49 pm


اسلام آباد(نیوزڈیسک) دستیاب سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ محمد شفیق اور ان کی گھڑیوں کی دکان ’آرٹ آف ٹائم‘ کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ٹیکس ریٹرن
سابق وزیر اعظم عمران خان سے 50 ملین روپے میں مشہور جیول واچ سیٹ خریدنے کی اپنی استطاعت کا کوئی سراغ نہیں ملتا۔ محمد شفیق کی جانب سے سال 2018 سے 2022 کے ٹیکس گوشواروں کے مطابق دکان ’آرٹ آف ٹائم‘ کی خالص آمدنی تقریباً 12 ملین روپے ہے، جو شفیق کے واچ شاپ کے کاروبار کے انکم ٹیکس گوشواروں کی عکاسی کرتی ہے۔ 
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچ سالوں کے دوران محمد شفیق کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ ظاہر کرتی ہے کہ ان کے کل اثاثے 2018 میں 2.8 ملین سے بڑھ کر 2022 میں 10.6 ملین ہو گئے۔ مزید یہ کہ محمد شفیق کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بتاتی ہیں کہ 2019 سے اب تک شفیق کے بینک کھاتوں میں سب سے زیادہ 45 لاکھ روپے تک کا بیلنس تھا اور اس عرصے کے دوران اس نے زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے نکالے تھے۔ گھڑی کی دکان ’آرٹ آف ٹائم‘ کے انکم ٹیکس ریٹرن سے مزید انکشاف ہوتا ہے کہ اس دکان نے ان پانچ سالوں میں سب سے زیادہ 1.8 ملین روپے کا ذخیرہ رکھا۔ جبکہ آرٹ آف ٹائم کے ذریعے 2018 سے 2020 تک خالص خریداری تقریباً 20 ملین روپے رہی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان تمام سالوں میں آرٹ آف ٹائم کی جانب سے خریدی گئی گھڑیوں کا کل اسٹاک صرف 20 ملین روپے ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اسی دکان او راسی شخص محمد شفیق کو 50 ملین روپے کی گھڑی فروخت کرکے رسیدیں جمع کرائی تھیں۔ سابق وزیر اعظم اپنی پارٹی کے ارکان کے ساتھ بار بار یہ دعویٰ کر تے ہیں کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کی جانب سے تحفے میں دی گئی مشہور جیول کلاس گھڑی جنوری 2019 میں اس شخص محمد شفیق کو 50 ملین روپے میں فروخت کی گئی۔ایک بڑے سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر محمد شفیق سے متعلق ان دستاویزات کی تصدیق کی اور انکشاف کیا کہ حکام کی جانب سے معاملے کی انکوائری بھی کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکام اس حقیقت سے پریشان ہیں کہ ایک آدمی 100 ملین روپے کی گھڑی صرف 50 کروڑ میں کیسے بیچ سکتا ہے؟ اس گھڑی کی اس 100 ملین قیمت کا اندازہ بھی عمران خان کی اپنی حکومت نے لگایا تھا۔  عہدیدار نے کہا کہ ہم بھی متجسس ہیں کہ کوئی سرکاری ریکارڈ میں نجی رسید کیوں چھوڑے گا؟ 
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ رسیدیں توشہ خانہ کے ریکارڈ میں نہیں بلکہ وزیراعظم ہاؤس سے ملٹری سیکرٹری ٹو وزیراعظم کے دفتر میں موجود تھیں۔ محمد شفیق کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر ذرائع نے جواب دیا کہ حکام شفیق کے ٹھکانے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور نیب کو توشہ خانہ کیس میں بھی اس کی تلاش ہے۔ذرائع کے مطابق محمد شفیق نے رواں سال کے آغاز میں اس گھڑی کی دکان فروخت کر دیا ہے اور دبئی فرار ہو گیا ہے۔اس نمائندے نے فواد چوہدری اور شہباز گل سے اس معاملے پر ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔ جبکہ عمر ظہور فاروق، جن کے پاس ابھی وہی گھڑی ہے، سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے اصرار کیا کہ انہوں نے یہ گھڑی فرح خان سے 2019 میں 280 ملین روپے میں خریدی تھی۔ عمر نے کہا کہ عمران خان نے انہیں نوٹس بھیجا تھا جس میں انہوں نے آرٹ آف ٹائم کو گھڑی 50 ملین روپے میں فروخت کرنے کا بھی ذکر کیا تھا۔ انکے خیال میں تحفے میں دی گئی گھڑی کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان کے تمام دعوے جھوٹ ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر