05:55 pm
عمران خان بار بار جس کا تذکرہ کرتے ہیں وہ ’ڈرٹی ہیری‘ اصل میں کون ہے؟

عمران خان بار بار جس کا تذکرہ کرتے ہیں وہ ’ڈرٹی ہیری‘ اصل میں کون ہے؟

05:55 pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حالیہ مہینوں میں
مختلف تقاریر کے دوران اکثر ڈرٹی ہیری کا نام لیا گیا۔یہ نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔مگر یہ نام کہاں سے سامنے آیا ہے اور اس میں ایسی کیا خاص بات تھی جو عمران خان اس کا استعمال کرتے ہیں؟اس کے جواب کے لیے 5 دہائی پیچھے جانا ہوگا کیونکہ یہ نام 1970 کی دہائی میں مقبول ہوا تھا۔اگر آپ فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں خاص طور پر ہالی وڈ فلمیں تو ہوسکتا ہے کہ اس نام سے آشنائی ہو۔جی ہاں یہ ہالی وڈ کی ایک مشہور فلم کا نام ہے جو 1971 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں کلنٹ ایسٹ وڈ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ڈرٹی ہیری کون تھا؟اس فلم میں کلنٹ ایسٹ وڈ ہیری کیلان کے کردار میں نظر آئے۔ہیری ایک سخت گیر پولیس اہلکار تھا جو مجرموں کو قرار واقعی سزا دینا پسند کرتا تھا اور اس مقصد کے لیے قانون شکنی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا تھا۔فلم میں اسے ایک سیریل کلر کو پکڑنے کا کام دیا گیا تھا جس کے دوران قوانین کی پروا کیے بغیر وہ مجرموں کو مارتا رہا۔اس فلم میں کئی مواقعوں پر مرکزی کردار نے ڈرٹی ہیری کی عرفیت کی وضاحت کی۔ایک موقع پر جب اس کے ساتھی پولیس افسر نے ساتھیوں سے اس عرفیت کی وجہ پوچھی تو ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 'ہمارے ہیری کی ایک خاص بات ہے وہ کسی کو پسند نہیں کرتا بلکہ وہ سب سے نفرت کرتا ہے'۔جب یہی سوال ہیری سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ 'مجھے ڈرٹی ہیری اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ہر گندہ کام میرے ذمے لگایا جاتا ہے'۔اینٹی ہیرو پولیس افسر کی یہ فلم اتنی مقبول ہوئی کہ اس کے بعد مزید 4 حصے ریلیز کیے گئے۔بظاہر عمران خان کی تقاریر میں ڈرٹی ہیری کا استعمال کلنٹ ایسٹ وڈ کے کردار جیسے رویے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یعنی ڈرٹی ہیری سے مراد ایسا قانون نافذ کرنے والا اہلکار ہوتا ہے جسے پالیسیوں کی پروا نہیں ہوتی بلکہ طاقت کے استعمال کو ترجیح دیتا ہے اور ہر طرح کے کام کے لیے تیار رہتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری