07:54 pm
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اپنے سیاسی کیرئرکاسب سے اہم فیصلہ کرلیا،کس جماعت میں شامل ہوگئے ،ملکی سیاست میں ہلچل مچادینے

 کوئٹہ(نیوز ڈیسک )کوئٹہ: بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے  ساتھیوں اور عمائدین کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کااعلان
کردیا۔کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ جمعیت میں شامل ہونے کے حوالے سے ساتھیوں سے مشاورت کی ، ہم ایک دوسرے کے قریب ہیں،اور ملتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت کے دوستوں نے ماضی میں ہماری حکومت کا بھر پور ساتھ دیا، صوبے میں مضبوط سیاسی نظام کے لیے جدوجہد مزید تیز کریں گے، جے یو آئی کے ساتھ دوستی اور قربت ہے۔
(مولانا فضل الرحمان کا خطاب)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمیعت علما اسلام کیلیے خوشی کے لمحات ہیں، بلوچستان کی ایک ممتاز شخصیت اپنے رفقاء کے ہمراہ جمعیت میں شمولیت اختیار کررہی ہے، نواب اسلم رئیسانی کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساراوان ہاوس میں پہلی حاضری نہیں یہاں ہمیشہ آتے رہے ہیں، ہمیشہ کوشش رہی کہ نواب اسلم کیسے ہمارے ہاتھوں میں آئیں، ہماری کوشش ہوگی کہ نواب اسلم کے معیار کو برقرار رکھیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کے انبار مگر وسائل بہت کم ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کی اپنے وسائل تک دسترس نہیں ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو صوبے کے وسائل کا مالک سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا راستہ اور جدوجہد کا رخ جمہوری ہے، امریکا اور یورپ کو کہتے ہیں کہ دوستی قبول غلامی کسی صورت قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواب اسلم رئیسانی اور دیگر رہنماوٴں کی رہنمائی میں بہت اچھا وقت آئے گا، خوشحالی کا دور آنیوالا ہے، جس کے لیے ہمیں محنت کرنا پڑے گی تاکہ ہم اپنی حکومتیں بنائیں، ہم نے بیرونی قوتوں کے مفادات اور ان کے وفاداروں کے چنگل سے پاکستان کو نکالنا ہے، ہم پاکستان کےآئین اور قانون کےدائرے میں رہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بلوچستان ہائیکورٹ  کا اعظم سواتی کیخلاف  صوبے میں درج تمام مقدمات  ختم کرنیکا حکم

وفاقی حکومت نہ مانی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کرا دیں گے،فواد چودھری

وفاقی کابینہ کی تشہیری مہم کیلئےکتنے اربوں روپے کی منظوری ۔۔۔معیشت بدحال، عوام پر مہنگائی کی یلغار لیکن شہباز حکومت کی شاہ خرچیاں جاری

مُرشد جائز کاروبار کرلیتے تو گھڑی چوری سے بچ جاتے،وفاقی وزیر ریلوے کا پی ٹی آئی پر بڑا طنز

میں بے گناہ تھاثابت ہونے پر انکساری کیساتھ اللہ کے سامنے سربسجود ہوتا ہوں۔۔۔ ڈیلی میل کی معافی پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل

وزیراعلیٰ نےحکومت سے ایسا مطالبہ کردیاکہ سب کو چپ لگ گئی   ہم آدھا پاکستان ہیں،عمران ہو یا شہباز دونوں نے صوبے کواہمیت نہیں دی

اگر آڈیو درست بھی ہو تو عمران خان نے کون سی چوری کی ہے،اسدعمر کا عمران خان کے حوالے سے دفاعی بیان سامنے آ گیا 

پی ٹی آئی نے پھر سب کے چھکے چھڑا دئیے۔۔۔آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کےتیسرےمرحلےمیں پی ٹی آئی کی برتری