11:27 am
آپ پریشان نہ ہوں۔۔۔نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔۔۔آصف زرداری کے نئے سیٹ اپ میں کون شامل ہوں گے اور کون نکل جائیںگے

آپ پریشان نہ ہوں۔۔۔نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔۔۔آصف زرداری کے نئے سیٹ اپ میں کون شامل ہوں گے اور کون نکل جائیںگے

11:27 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کے لیے صوبے میں نئے
ممکنہ انتظامی سیٹ اپ کے حوالے سے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسی کسی بھی صورت میں رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا عہدہ نہیں دیا جائے گا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آصف زرداری سے حالیہ ملاقات کے حوالے سے چوہدری شجاعت نے واضح کیا کہ سابق صدر کی ان کی رہائش گاہ پر آمد کا مقصد ان کی عیادت کے سوا کچھ نہیں تھا۔تاہم نجی چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری نے ان سے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے دیں اور انہیں مشاورت کے بعد نئے سیٹ اپ کی یقین دہانی بھی کروائی۔آصف زرداری کی جانب سے اس اقدام سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ اپوزیشن مسلم لیگ (ق) کے اراکین صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے جن کی وفاداریاں چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔سابق صدر نے چوہدری شجاعت کو یقین دہانی کروائی کہ نئے سیٹ اپ میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ چوہدری براداران اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت اقتدار کی سیاست میں کئی برسوں سے ایک دوسرے کے سخت مخالف رہے ہیں۔دریں اثنا چوہدری شجاعت نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی زیر قیادت وفاقی حکومت کے درمیان ثالث بننے کی پیشکش بھی کی ہے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ ’اگر سیاست دان رابطے قائم رکھیں تو معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکتا ہے، اگر عمران خان چاہیں تو میں اس سلسلے میں ذاتی طور پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروں گا

تازہ ترین خبریں

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان