01:43 pm
اہم خبر۔۔۔سپریم کورٹ نے کپتان کے خلاف توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کردیا

اہم خبر۔۔۔سپریم کورٹ نے کپتان کے خلاف توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کردیا

01:43 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت
کیس ڈی لسٹ کردیا۔عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہونا تھی۔کیس بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈی لسٹ کیا گیا۔ 02 دسمبر کو سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی تھی۔وکیل وزارت داخلہ نے کہا کہ عمران خان 24 مئی سے ڈی چوک جانے کی کال دے رہے تھے اور وہ عدالتی حکم سے آگاہ تھے یہ بات ریکارڈ سے ثابت ہے۔ جیمرز کے حوالے سے عمران خان نے اپنے جواب میں غلط بیانی کی ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے جو شہادتیں ریکارڈ کرے حکومت کی درخواست پہلے ہی غیرموثر ہے،توہین کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود معلومات مانگی تھیں جو سامنے لائی گئی ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پچیس مئی والا کیس تو سپریم کورٹ نے نمٹا دیا تھا ،موجودہ درخواست پچیس مئی والے حکم کا تسلسل کیسے ہو سکتی ہی حکومت کیسے متاثرہ فریق ہے جو توہین عدالت کی کارروئی شروع کرائی جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا عدالت چاہے گی تو کارروائی کرے گی تاہم کوئی ایک عدالتی فیصلہ دکھا دیں جس میں غیرموثر کیس میں توہین عدالت کی کارروئی ہوئی ہو۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت کے سامنے مواد اور عمران خان کا موقف آگیا ہے، عمران خان کہتے ہیں انہیں عدالتی حکم کا علم ہی نہیں تھا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت صرف معاونت کر سکتی ہے فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،عدالت نے دیکھنا ہے کہ کن حالات میں کیا ہوا تھا،پچیس مئی کو حالات کشیدہ تھے، مظاہرین کسی کے کنٹرول میں نہیں تھے،لارجر بنچ نے جب سماعت شروع کی تو لانگ مارچ ختم ہوچکا تھا،کس نے کیا کہا اور کیا کال دی گئی تھی سب حالات کا جائزہ لینا ہے،دیکھنا ہے ڈی چوک پہنچنے والے مقامی یا لانگ مارچ کا حصہ تھے۔ وکیل وزارت داخلہ نے کہا کہ تحریری جواب کے مطابق یقین دہانی کے بعد ڈی چوک کا اعلان ہوا تو اسد عمر عمران خان کیساتھ کھڑے تھے،عدالتی حکم کے بعد بھی عمران خان ڈی چوک ہی آنا چاہتے تھے۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا اسد عمر نے عمران خان کو عدالتی حکم سے آگاہ کیا تھا اس کا کیا ثبوت ہی ویڈیوز کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، حکومت فوجداری کارروائی چاہتی ہے تو اس کے تقاضے بھی سمجھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو براہ راست کوئی یقین دہانی نہیں کرائی تھی،ثابت کرنا ہوگا کہ عمران خان کی ہدایت پر یقین دہانی کرائی گئی،اگر کوئی غلط بیانی ہوئی ہے تو یہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی جانب سے ہوگی۔عدالت نے کیس کی نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی تھی۔

تازہ ترین خبریں

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان