08:29 pm
افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی
اہمیت کی حامل ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کابل پر دہشتگرد حملے کے تناظر میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا ۔اس موقع پر افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ۔امیر خان متقی نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کیا جبکہ قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے سیکیورٹی گارڈ اسرار محمد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ فغان حکومت گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یکجہتی کے بھرپور اظہار پر عبوری افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، افغان حکومت دہشتگرد عناصر کو پاکستان، افغانستان تعلقات خراب کرنے سے روکے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان ایسے بزدلانہ دہشتگرد حملوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین