10:55 am
پی ٹی آئی نے پھر سب کے چھکے چھڑا دئیے۔۔۔آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کےتیسرےمرحلےمیں پی ٹی آئی کی برتری

میرپور (نیوزڈیسک ) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے برتری حاصل کرلی،
پی ٹی آئی ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشنز، یوسیزاور میونسپل کمیٹیوں کی نشستوں پر سب سے آگے ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ میں میرپور ڈویژن میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے برتری حاصل کرلی۔پی ٹی آئی نے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشنز اور یوسیز کی نشستوں پر سب سے آگے ہیں، میرپور آزاد کشمیرکی ایک ہزار تراسی میں سے ایک سو تہتر نشستوں کا مکمل سرکاری نتیجہ آگیا۔میرپور ڈویژن کی کل 1083 میں سے 359 نشستوں تحریک انصاف نے جیت لیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ضلع کونسل کی 53 نشستوں پر میدان مارلیا۔میرپور،کوٹلی اوربھمبر کی ضلع کونسل کی 116نشستوں میں سے 111 کے نتائج موصول ہوئے، ضلع کونسل میں ن لیگ کو 23، پیپلز پارٹی کو 19 نشستیں ملیں جبکہ 16 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔میرپور اور کوٹلی کی میونسپل کارپوریشنز میں بھی پی ٹی آئی سب سے آگے رہی ، میرپور میونسپل کارپوریشن کی 46 میں سے 23 نشستیں پی ٹی آئی کے نام رہیں۔میرپورمیونسپل کارپوریشن میں ن لیگ کو 11، پی پی کو ایک نشست ملی اور 10 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔کوٹلی میونسپل کارپوریشن کی 14میں سے 4نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی جبکہ ن لیگ کو 3، پی پی کو ایک نشست ملی اور 6 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔یونین کونسل کی849 نشستوں میں سے 821 کے سرکاری نتائج آگئے ہیں ، جس میں پاکستان تحریک انصاف 266 یونین کونسل کی نشستوں پر کامیاب ہوئی۔آزادامیدوار255، ن لیگ 174 اور پی پی 111 یونین کونسل نشستوں پرکامیاب رہی، اس کے علاوہ اے جے کے مسلم کانفرنس6 ، تحریک لبیک 8، جے آئی 1 یونین کونسل نشست پر کامیاب ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف