01:31 pm
آئین کے تحت جھوٹا لیڈر نہیں بن سکتا،رانا ثناء اللہ کی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید

آئین کے تحت جھوٹا لیڈر نہیں بن سکتا،رانا ثناء اللہ کی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید

01:31 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماء اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ڈیلی میل کے ذریعے وزیر اعظم شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ جمعہ کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کراتے رہے لیکن خود گھڑیاں چوری کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کے ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں، عمران خان اب کسی کو اپنا فیس دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ آئین کے تحت جھوٹا اور چور لیڈر نہیں بن سکتا۔ عمران خان کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹایاجاءے ،عمران خان نے ڈیلی میل کے ذریعے وزیر اعظم شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

تازہ ترین خبریں