05:19 pm
خیبرپختونخوا میں خواتین تعلیم کی بہتری کیلئے یو ایس ایڈ کے تعاون سے 4 ملین ڈالر کا پراجیکٹ شروع

خیبرپختونخوا میں خواتین تعلیم کی بہتری کیلئے یو ایس ایڈ کے تعاون سے 4 ملین ڈالر کا پراجیکٹ شروع

05:19 pm

پشاور(نیوذڈیسک)خیبرپختونخوا میں خواتین تعلیم کی بہتری کیلئے یو ایس ایڈ
کے تعاون سے 4 ملین ڈالر کے پراجیکٹ کاآغازکردیاگیا،منصوبے کا افتتاح امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی خاطر ان کو ہر شعبے میں سپورٹ کررہا ہے،انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ کے تحت امریکہ خیبرپختونخوا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے،ان کا کہناتھا کہ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کی مدد آگے بھی جاری رہے گی، جبکہ صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکی حکومت کی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت ایجوکیشن میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کررہی ہے۔

تازہ ترین خبریں