10:56 am
انسانی حقوق کاعالمی دن۔۔۔صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کا  مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں کے حوالے سے بڑا پیغام دے دیا

انسانی حقوق کاعالمی دن۔۔۔صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کا مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں کے حوالے سے بڑا پیغام دے دیا

10:56 am

اسلام آباد (نیوزڈیسک)انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام
میں کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عالمی منشور کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کا آئین اسی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض نہ بھولے،اپنے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا تھا، یہ نظریات شہری، اقتصادی اور سماجی سیاسی خوشحالی کے لیے ضروری ہیں ،ہمیں بانیِ پاکستان کے ویژن کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، قائد اعظم ایک آزاد ملک چاہتے تھے جہاں ہر ایک کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا آئین ان اقدار کو بطور بنیادی حقوق شامل کر کے اس ویژن کی ترجمانی کرتا ہے، یہ سال پاکستان کے لیے خاصا مشکل رہا ہے، معاشی عدم استحکام، سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے عوام نے نقصان اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عدم مساوات اور ناانصافی سے پاک معاشرے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، بھارت نے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم رکھا ہے، حق خودارادیت لوگوں کی اجتماعی اور انفرادی آزادی کا نام ہے، حق خودارادیت کو دہشت گرد، انسداد دہشت گردی کے بیانیے کے ذریعے پامال کیا گیا،فوجی کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے حق کو کچلنے کی کوشش کی گئی، اس سلسلے میں ہمیں اپنی اجتماعی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی