04:10 pm
 تحریک انصاف نے برباد اورنوازشریف نے پنجاب کو آباد کیا، عوامی اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ شیر آ رہا، مریم اورنگزیب

 تحریک انصاف نے برباد اورنوازشریف نے پنجاب کو آباد کیا، عوامی اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ شیر آ رہا، مریم اورنگزیب

04:10 pm


راولپنڈی (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رہنماء وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے کہا کہ نوازشریف
کے دور میں مہنگائی کی شرح 2.3 فیصد تھی ، عوام کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ شیر آ رہا ہے، نوازشریف نے پنجاب کو آباد، تحریک انصاف نے برباد کیا،نوازشریف کے دور میں لوگوں کے پاس روزگار تھا، لنگر خانے نہیں۔اتوار کو  راولپنڈی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ن لیگ نے ملک میں کارخانے لگائے، لنگر خانے نہیں ،سازشی، نااہل امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتا رہا،نوازشریف نے ملک کو موٹرویز بنا کر دیں، آپ  سیاسی دہشتگرد ہو،سوال پوچھیں تو ان کی سانس بند ہو جاتی ہے،آپ نے چوری نہیں کی تو جواب دیں،نوازشریف اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر ہر روز پیشی کیلئے آتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ  8 سال تک فارن فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دیا،4 سال مسلط رہنے کے بعد عمران خان کہتے ہیں بااختیار نہیں تھا،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف نے پنجاب کو آباد، تحریک انصاف نے برباد کیا،نوازشریف کے دور میں لوگوں کے پاس روزگار تھا، لنگر خانے نہیں، نوازشریف نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے سی پیک لارہاتھا۔


 

تازہ ترین خبریں