05:53 pm
گورنر پنجاب کا الیکشن کی تاریخ دینے سے گریز

گورنر پنجاب کا الیکشن کی تاریخ دینے سے گریز

05:53 pm

لاہور(نیوز ڈیسک )نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پیر کے روز گورنر بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی جس کے دوران صوبے کو بہتر انداز میں چلانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم وہ 90 روزڈ میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی بیان دینے سے قاصر رہے۔ نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدہ سنبھالنے پر نگران
وزیراعلیٰ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلائیں گے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ میں صوبے کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کی پوری کوشش کروں گا۔ روایتی طور پر نگران وزیر اعلیٰ عہدہ سنبھالنے کے بعد آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرانے کا بیان دیتا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی درخواست کے باوجود پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیوں نہیں کر رہے تو گورنر پنجاب نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ گورنر پنجاب نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہاکہ آئین و قانون کی پاسداری میری ترجیح ہے، آئینی عمل جاری ہے، ابھی تک خلاف آئین کوئی کام نہیں ہوا، مستقبل میں تمام معاملات کو آئین اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے 14 جنوری کو صوبائی ایوان کے تحلیل ہونے کے بعد سے صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ طے کرنے کے حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خط کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ اپنے خط میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا تھا کہ آرٹیکل 105(3) ،آرٹیکل 224 اور 224 کے تحت صوبے کے گورنر کو صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ سے 90 روز کے اندر انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الزام لگایا کہ محسن نقوی اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پنجاب میں 90 روز میں انتخابات نہ ہوں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے بھی یہ دعویٰ کیا کہ محسن نقوی کو پنجاب میں انتخابات میں تاخیر اور قبل از وقت انتخابات کی تحریک انصاف کی کوششوں کو ناکام بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔ پرویز الہیٰ کی سبطین خان سے ملاقات اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے پیر کے اسمبلی چیمبرز میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے قومی منظر نامے کے ساتھ دیگر اہم سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف تقریباً 10 روز لاہور میں گزارنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے، یہ پہلا موقع تھا جب وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال اپریل میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد اتنے طویل عرصے تک لاہور میں قیام کیا۔ ماڈل ٹاؤن میں اپنے ایک ہفتے سے زائد قیام کے دوران وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقوں کے دوران ان کے بڑے بھائی نواز شریف اور بھتیجی مریم نواز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شامل تھیں جنہوں نے اہم سیاسی معاملات، نگراں وزیراعلیٰ کے نام، نواز شریف، مریم نواز کی واپسی، پارٹی امور اور فیصلوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بات چیت میں حصہ لیا۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا تھا جس میں محسن نقوی بھی موجود تھے۔


تازہ ترین خبریں

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق