10:30 am
مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

10:30 am

سلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے
پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔شاہدخاقان عباسی نےکہاکہ انہوں نے تین سال قبل نوازشریف پر واضح کردیا تھا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی میں سینئر عہدے پر لایا گیا تو ان کیلئے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا۔ شاہدخاقان نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ آخری دم تک ساتھ رہوں گا لیکن اگر پارٹی نے راہیں جدا کرلیں تو گھر جانا پسند کروں گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نےن لیگ کے قائد نواز شریف کو لندن میں تجویز دی تھی کہ اگر جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیلئے حکومت کو مجبور کیا جائے تو اس سے بہتر ہوگا کہ حکومت چھوڑ دی جائے۔انہوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ وہ کسی بھی جرنیل کو آرمی چیف بنانے کیلئے لابنگ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے نواز شریف پر تین سال قبل واضح کر دیا تھا کہ اگر مریم کو پارٹی میں سینئر عہدے پر لایا گیا تو ان کیلئے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا۔ جب سے مریم لندن سے آئی ہیں اس وقت سے ان کی مریم سے بات چیت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ان کی سرجری کامیاب رہی، میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر نہیں ہوں گے۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسرے چوہدری نثار بننے جا رہے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں حد سے زیادہ پر عزم سیاسی کارکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا ری امیجننگ پاکستان فورم کسی شخص یا پارٹی کیخلاف نہیں ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد اس فورم میں شرکت کرتے ہیں اور اس کی سرگرمیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔فورم کا اگلا سیمینار فروری کی 18؍ تاریخ کو کراچی میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ری امیجننگ پاکستان فورم کے ساتھ تعاون کریں، ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک کی صورتحال کو پرسکون انداز سے سمجھنے کی کوشش کریں اور مسائل سے حل کا راستہ تلاش کریں ۔

تازہ ترین خبریں

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات  ذاتی رائے  ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ  کی نمائندگی نہیں  کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات ذاتی رائے ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور