01:02 pm
آصف زرداری اوربلاول بھٹو پاکستان کے امیرترین سیاستدان، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

آصف زرداری اوربلاول بھٹو پاکستان کے امیرترین سیاستدان، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

01:02 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق صدر وچیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی کروڑوں مالیتی جائیدادیں اور اثاثہ جات
سامنے آگئے ۔اب تک جن بڑے سیاستدانوں کے اثاثہ جات کی فہرست سامنے آئی ان میں آصف علی زرداری سب سے زیادہ مالدار سیاستدان ہیں ذرائع کے مطابق سابق صدر نقد 75 کروڑ 86 لاکھ69 ہزار 73 روپے کے مالک ہیں۔ جبکہ 349 ایکٹر زرعی زمین بھی ان کی ملکیت ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 7399 ایکٹر زرعی زمین ٹھیکے پر لے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی سالانہ آمدنی تقریباً 12 کروڑ روپےسے زائد ہے ۔سال 2017ء میں آصف علی زرداری کو زراعت سے 13کروڑ 40 لاکھ 16ہزار 650 روپے کی آمدنی ہوئی جبکہ کاروبار سے انہوں نے 97 لاکھ 51 ہزار 400 روپے کمائے اور 26لاکھ 32 ہزار 490 روپے کا ٹیکس بھی ادا کیا۔آصف زرداری 6 بلٹ پروف لگژری گاڑیوں اور ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک ہیں۔ پاکستان میں ان کی ایک درجن سے زائد جائیدادیں ہیں جب کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی 5 جائیدادوں کے حصے دار بھی ہیں۔ دبئی کے شہر الصفا میں ایک پراپرٹی سمیت کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ان کا ایک پلاٹ بھی ہے۔آصف زرداری کے پاس 3 لینڈ کروزر، 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز ہے۔ یہ سب گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔ ان کے گھوڑوں اور مویشیوں کی مالیت 9کروڑ ہے جب کہ ان کے پاد ایک کروڑ 29 لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ بھی ہے۔آصف زرداری نے لینڈ مارکس میں ایک کروڑ 29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہے جبکہ 8لاکھ 90ہزار روپے کی سرمایہ کاری اپارٹمنٹ میں ہے۔سابق صدر نے زرداری گروپ لمیٹڈ اور پارک لین ای اسٹیٹ لمیٹڈ میں 10 لاکھ 7 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ زرداری گروپ کو 45لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔آصف زرداری کے پاس 20 کروڑ 90لاکھ روپے نقد، کلفٹن میں 2 جائیدادیں اور کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلہ اور نواب شاہ میں ایک گھر ہے۔ آصف علی زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کی جائیدادیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی امیرترین سیاستدانون میں شامل ہیں جن کی ملک کے 8شہروں میں جائیدادیں اور اثاثے موجودہ ہیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو دادا سے 6لاکھ 80ہزار روپے کی زرعی زمین کا تحفہ ملا جبکہ رتوڈیرو میں 181ایکڑ زمین کی مالیت 21لاکھ روپے ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹرجی سکس میں بلاول بھٹو کا ایک بنگلہ ہے جس کی قیمت انہیں معلوم نہیں ۔بلاول ہاؤس کراچی تحفے میں ملا جس کی مالیت اس مہنگائی کے دور میں بھی صرف 30لاکھ روپے ہے۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں بنگلہ مالیت 48لاکھ روپے،اسلام آباد سیکٹر جی سیون میں تحفے کا فلیٹ ہے جس کی قیمت صرف 14لاکھ روپے ہے۔ اسلام آباد میں تین بیش قیمت جائیداد تحفے میں ملیں جن کی مجموعی مالیت 80لاکھ روپے ہے۔دبئی کے پوش علاقے میں بلاول بھٹو کے پاس 2ولاز کا33فیصد حصہ ہے۔ دادا اور والدین سے تحفے میں دو کمپنیوں میں حصہ داری ملی ہے۔ آصف علی زرداری نے تحفے میں 9لاکھ کے شیئرز پارک لین اسٹیٹس میں دئیے۔ بے نظیر بھٹو نے بلاول بھٹو کو 12لاکھ روپے کے ڈیفنس سرٹیفکیٹ دئیے۔ ان کے پاس 4کروڑروپے سے زائد نقد رقم بھی موجود ہے، جبکہ 25لاکھ روپے کا فرنیچربھی ان کی زیرملکیت ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد