10:25 am
عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

10:25 am

لاہور (نیوزڈیسک ) تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے فارغ کی گئی عظمی کاردار مسلم لیگ ن میں شامل
ہوگئیں، ذرائع کے مطابق عظمیٰ کاردوار کو مسلم لیگ ن میں اہم عہدہ دیئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جبکہ مدمقابل عظمیٰ بخاری کا مسلم لیگ ن میں مستقبل تاریخ ہونے لگا، ذرائع کے مطابق عظمیٰ کاردار ایک ایسے موقع پر نواز لیگ میں شامل ہوئی ہیں جب میڈیا کے محاذ پر ہردم متحرک رہنے والی عظمی بخاری کو مریم نواز کی وہ قربت حاصل نہیں رہی جو کچھ عرصہ پہلے تک حاصل تھی۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک ہر اہم موقع پر عظمیٰ بخاری مریم نواز کے قریب نظر آتی تھیں تاہم طویل عرصے بعد ان کی وطن واپسی کے اہم ترین موقع پر عظمی بخاری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مریم نواز کے جلسے میں جاتی ہیں اور اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں تو سکیورٹی اہلکار انہیں روک دیتے ہیں جس کے بعد وہ اپنی ساتھی خواتین کے ہمراہ وہیں پنڈال میں بیٹھ جاتی ہیں۔کیا مسلم لیگ نون میں عظمی بخاری کی جگہ لے لیں گی ؟ یہ سوال اب لیگی حلقوں میں گردش کر رہا ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ لیڈیز ونگ کی جانب سے پارٹی کا دفاع کرنے والوں میں عظمی بخاری پیش پیش رہتی ہیں تاہم پیر کے روز عظمیٰ کاردار کی شمولیت کے موقع پر مریم نواز نے انہیں ویڈیو پر پارٹی کی ترجمانی کی ہدایت کردی ہے۔یاد رہے کہ ماضی میں عظمی کاردار پاکستان تحریک انصاف کی خصوصی نشستوں پر رکن صوبائی اسمبلی رہی ہیں اور پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کی ترجمانی بھی کرتی رہی ہیں۔ عظمی کاردار کی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کے حوالے سے گفتگو پر مبنی ٹیلی فون کال لیک ہوئی تھی جس کے بعد انہیں حکومت پنجاب کی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ بعدازاں انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان