12:25 pm
وادی نیلم، خوفناک آتشزدگی سے دو مکان جل کر خاکستر،کروڑوں مالیت کا نقصان

وادی نیلم، خوفناک آتشزدگی سے دو مکان جل کر خاکستر،کروڑوں مالیت کا نقصان

12:25 pm

نیلم (اے بی این نیوز) نیلم کے علاقے دواریاں میں خوفناک آتشزدگی سے دو رہائشی مکان جل کر خاکستر، تین مکانات
جھلسنے سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگ برف سے آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے بجلی اور موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے فائر برگیڈ کی گاڑیاں رسیکیو کے لئے پہنچ نہ سکیں آتشزدگی سے کروڑوں کا نقصان۔ نیلم کے بالائی علاقہ دواریاں کے گاؤں بیساں میں یونس ولد مہر دین کے تین منزلہ مکان میں رات بارہ بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے محلے کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا مقامی لوگوں بجلی اور پانی نہ ہونے کے باجود برف سے آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے رہے ۔ لیکن ولی الرحمان کاتین منزلہ مکان بھی جل کر خاکستر ہو گیا اور تین دیگر رہائشی مکان بری طرح جھلسنے سے ناقابل رہائش ہو گئے ہیں مقامی لوگوں نے کھڑکیاں دروازے توڑ کت گھروں نے اندر سے سوئے ہوئے افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ صبح دس بجے تک مسلسل کوششوں کی وجہ سے آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 پانچ گھنٹے کی تاخیر سے موقع پر پہنچے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کو فی الوقت کوئی مدد فراہم نہیں کی جا سکی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے برف باری کی وجہ سے بجلی اورموبائل انٹر نیٹ کی سروسز بھی معطل ہیں ۔ آتشزدگی سے کرڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے شدید سردی کی وجہ سے متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار ہیں۔ کھانے پینے پہننے نقدی زیورات جملہ گھریلواشیاءکا راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں ۔درجہ حرارت منفی سات سے نیچے ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت پاکستان آزادکشمیر اور پاک فوج سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبریں