01:43 pm
عوام کو ہزار واٹ کا جھٹکا، سینئرافسران ایف بی آر کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ

عوام کو ہزار واٹ کا جھٹکا، سینئرافسران ایف بی آر کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ

01:43 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی ادارے ایف بی آرکی ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے پوائنٹ آف سیل فیس سے حاصل ہونیوالے ریونیو سے افسران کو
بھاری الاؤنسز و مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پوائنٹ آف سیلز فیس کی مد میں اکٹھا ہونے والے ریونیو سے ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے آئی ای آر ایس کامن پول فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس فنڈ کو 25 ہزار سے 35 ہزار روپے ماہانہ ہاؤس رینٹ سبسڈی،افسران کیلئے ان لینڈ ریونیو میس قائم ہوگا جس کیلئے ایک بار 30 لاکھ روپے تک کے آلات و سامان خریدے جاسکیں گے، جبکہ تین لاکھ روپے ماہانہ تک کا کرایہ،ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تک یوٹیلٹی بلز کی مد میں اور ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تک پرائیوٹ طور پر بھرتی کئے جانیوالے اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے فراہم کئے جائیں گے۔ دوران سروس شہید ہونیوالے ان لینڈ ریونیو کے اہلکاروں و افسران کے ورثاء کو پندرہ لاکھ روپے سے 75 لاکھ روپے تک کا امدادی پیکج دیا جائے گا۔دستاویز فیڈرل ورڈ آف ریونیو کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2023 سے ہوگا ان رولز کے تحت آئی آر ایس کامن پُول فنڈ رولز 2.023 جاری کئے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ پی او ایس فیس، سروس چارجز، گرانٹس، منافع کے فنڈز ذاتی فلاح پر خرچ ہوں گے۔ہیڈ کوارٹر سپورٹ کے نام پر ماہانہ 40 ہزار روپے تک الاوٴنس ملے گاعارضی رہائش کیلئے 30 لاکھ تک کا سامان خریدنے کی اجازت ہوگی، سینئر افسران کو رہائش گاہ کا ماہانہ 3 لاکھ تک کرایہ بھی دیا جائے گا۔ہاوٴس رینٹ سبسڈی، فیول سبسڈی، بچوں کی تعلیم کیلئے اسکالر شپ بھی ملے گا ۔ رولز کے مطابق کامن پول میں جمع ہونے والے ریونیو کا 90 فیصد خرچ کیا جاسکے گا ۔رولز میں بتایا گیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو ریوارڈ رولز 2021 کے تحت تقسیم ہونے والے انعامات و ریوراڈ سے بھی شیئر اس پول میں جمع کروایا جائے گا۔اسی طرح ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کی جانب سے منظور ہونے کے بعد موصول ہونے والی گرانٹ بھی اس کامن پول میں جمع ہوا کرے گی۔لینڈ ریونیو کامن پول فنڈ سے کی جانیوالی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا منافع بھی اسی پول میں جمع ہوگا۔ اس کے علاوہ بھی مختلف ان لینڈ ریونیو سروس چارجز اور فیسوں کی مد میں حاصل ہونے والا ریونیو بھی اسی کامن پول میں جمع ہوگا ۔دستاویز کے مطاباق ایف بیا ٓر ہیڈ کوارٹر میں آئی آر ایس کامن پول فنڈ سیکرٹریٹ اور بورڈ قائم ہوگا ۔آئی آر ایس کامن پول فنڈ بورڈ کا سربراہ و چیئرمین ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن ہوگا جبکہ دیگر بورڈ ممبران میں ممبر اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹ،چیف ان لینڈ ریونیو آپریشن،چیف مینجمنٹ ہیومن ریسورس مینجمنٹ آئی آر اور ان لینڈ ریونیو سروس سے کوئی ایک گریڈ بیس کا افسر شامل ہوگا اور یہی افسر بورڈ کے سیکرٹری کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے گا اور یہ بورڈ مجموعی طور پر آئی آر ایس کامن پول فنڈ کی گورننگ باڈی کے طور پر کام کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز