01:46 pm
پانچ سال سے کم عرصے میں سود سے پاک نظام کا کام مکمل ہوگا، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار

پانچ سال سے کم عرصے میں سود سے پاک نظام کا کام مکمل ہوگا، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار

01:46 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ سودسے پاک بینکاری نظام اورمعیشت کے قیام کیلئے
حکومت بھرپورتعاون فراہم کررہی ہے،تمام شراکت دار مل کر کرپوری کوششیں کریں گے توکوئی وجہ نہیں کہ وفاقی شرعی عدالت کے دئیے گئے 5 سال کے نظام الاوقات سے قبل سود سے پاک بینکاری اورمعیشت کو استوارکیا جاسکتاہے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ 5 سال کے تجربوں نے ہمیں 24 ویں سے 47 ویں معیشت بنادیاہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو نیشنل اسلامک اکنامک فورم سے خطاب میں کہی۔وزیرخزانہ نے فورم کے انعقاد پرمفتی منیب الرحمان اوران کے ساتھیوں کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اورکہاکہ پاکستان میں اسلامی نظام معیشت کے لائحہ عمل ایک ایسا موضوع ہے جوان کے دل کے قریب ہے اوران کی خواہش ہے کہ جلد پیارے ملک میں سود کاخاتمہ ہو ۔وزیرخزانہ نے کہاکہ سود سے پاک معیشت اوربینکاری کے قیام کے نیک مقصد کے حصول کیلئے حکومت سمیت سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ 17-2013میں جب وہ وزیرخزانہ تھے توانہوں نے اس حوالے سے اقدامات کئے تھے۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سعید احمد کویہ چیلنج اورذمہ داری دلوائی جنہوں نے اپنا کام کیا اورمیں دیکھ رہاہوں کہ وہ آج بھی اپنا کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت جتنی تیزی سے کام کرسکتی تھی وہ کام کئے گئے ، ٹیکس کے مسائل حل کئے گئے، سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کے حوالہ سے اقدامات کئے گئے، وزارت خزانہ میں اعلیٰ افسر کی قیادت میں ونگ قائم کیا گیا۔فنانس ایکٹ 2016 میں اسلامی بینکاری کے حوالہ سے شریعہ کمپلائنس بیلنس شیٹس رکھنے والی کمپنیوں کودوفیصد کی رعایت دی گئی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ سود سے پاک نظام کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی گورنرسٹیٹ بینک کررہے ہیں، مجھے تجویز دی گئی کہ میں اس میں شامل ہوں، کمیٹی کاپہلا اجلاس ہوچکاہے اورہم اس کوتیزی سے آگے لیکرچلیں گے، اللہ سے دعاہے کہ ہم نے جونیت کی ہے اللہ ہمیں کامیابی دے۔ہماری نیت اللہ کی خوشنودی ہے، میں سمجھتاہوں کہ یہ ثواب دارین ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیلانی ویلفئیرٹرسٹ کے چیئرمین اوران کے ساتھی بھی بہت احسن کام کررہے ہیں، وہ مسکینوں اورغریبوں کومفت کھانا دیتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں، اللہ انہیں ہمت دیں۔انشاء اللہ ہمارا تعاون حاضرہوں گا۔مجھے امید ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے پانچ سال سے کم عرصہ میں سود سے پاک نظام کیلئے کام مکمل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم سب امین ہے اوریہ ہمارافرض ہے کہ اس مقصد کو پورا کیا جائے اور اسی نظریہ کے ساتھ اپیلیں واپس لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز