06:19 pm
عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

06:19 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا
جوڈیشنل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ فیصلہ سناد یا،سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو آج بروز جمعرات 2 فروری کو اسلام آباد کی ایف 8 کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ کمرہ عدالت میں موجود تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروا دیا، جب کہ پولیس نے شیخ رشید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔کمرہ عدالت میں آمد کے موقع پر شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی میرے ہاتھوں میں لگی ہتھکڑیاں کھول دی جائے، میں خود وکیل ہوں، شیخ رشید کی شکایت پر جج نے پولیس کو ہتھکڑیاں کھولنے کی ہدایت کی۔عدالت میں پولیس کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ شیخ رشید کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا،اس بارے مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا، عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے، شیخ رشید يا کسی ملازم سے کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔پولیس نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی، شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی، چھاپے کے وقت شیخ رشید کے گھر پر کوئی بچے موجود نہیں تھے۔کمرہ عدالت میں موجود شیخ رشید کے وکیل عبدالرازق نے کہا کہ مقدمے میں گروپوں میں اشتعال پھیلانے کی دفعہ لگی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا تو نام ہی نہیں لیا گیا، شیخ رشید نے نسل اور مذہب کا بھی نام نہیں لیا۔وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں صرف آصف زرداری کا نام لیا، سیاسی جماعتیں روز ایک دوسرے پر تنقید کرتی ہیں، ایسے مقدمات ہوتے رہے تو کوئی سیاستدان بات نہیں کر پائے گا۔سماعت کے دوران شیخ رشید کے دوسرے وکیل انتظار پنجوتھا نے بھی دلائل مکمل کیے تو شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب ! بولنے کی اجازت چاہتا ہوں، جس کے بعد شیخ رشید روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میں بہت اسمارٹ ہو، چھوٹی بات کروں گا، درخواست ایس ایچ او کو دینی چاہئے تھی، جب میں وزیر تھا تو ایس ایس پی کے ساتھ ذاتی مسئلہ تھا۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مجھے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا، وکیل کو بھیجا، پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی تھی اسی لئے بلایا گیا تھا۔عدالت کے روبرو اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے 70 لاکھ انکم ٹیکس دیا ، کوئی بھی اتنا نہیں دیتا، جب سے گرفتار کیا ہے مجھ سے کچھ نہیں پوچھا گیا، مجھ پر تشدد بھی نہیں کیاگیا، میں گزشتہ رات ایک چادر میں سویا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ موبائل فون لے لئے گئے، پوچھا جارہاہے کہ عمران خان نے تم سے کیا انفارمیشن شئیر کی، میں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آصف زرداری کے خلاف ثبوت ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ثبوت ہیں کہ آصف زرداری مارنا چاہتا ہے، عمران خان نے جو کہا اسے درست سمجھتاہوں، مجھ پر ہتک عزت کا کیس کریں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میڈیا پر بیان دینا ایک طرح سے میری نوکری بھی ہے، میں نے چند عرصہ قبل ہی سوشل میڈیا شروع کیا۔
 
تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے ،یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے ،یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید

قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق بل منظور کرلیا

قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق بل منظور کرلیا