11:40 am
حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

11:40 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ جوغلامی تسلیم نہیں کرے گا اسے غدار
کہا جائے گا ، حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں،عمران خان کی حکومت میں امن تھا، اب یہ کیا ہوا، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے ۔آج اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ خدارا پاکستان میں لگی آگ کو بجھائیں لیکن میرے سوالات کے بعد بغاوت کے مقدمے ہوجاتے ہیں، جوغلامی تسلیم نہیں کرے گا اسے غدار کہا جائے گا،پاکستان میں آئین و قانون معطل ہوچکا ہے ، عمران خان کی حکومت میں امن تھا، اب یہ کیا ہوا،حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، پہلے حالات سے منہ پھیر لیتے ہیں، پھر کہتے ہیں ہمارے امن کو تباہ مت کرو ۔مراد سعید نے کہا کہ ہمارے 100 سے زیادہ پولیس جوان شہید ہوئے، ہم حکومت کو جون سے حالات سے آگاہ کر رہے تھے، ہم بتارہے تھے پاکستان میں آگ لائی جارہی ہے اس کو بچایا جائے، 8 ماہ خاموشی اختیار کی گئی، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی ہم سے بات چیت کرے سیاسی اتفاق رائے ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن ایک جانب ہم پرمقدمات قائم کئے جارہے ہیں دوسری طرف آپ مذاکرات کا کہتے ہیں، آپ سے کیا مذاکرات کریں، آپ کا تو طورطریقہ ٹھیک نہیں ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ہم بیٹھنے کیلئے تیار ہیں اور دیکھیں اسٹاک مارکیٹ کیسے اوپر جاتی ہے،عمران خان بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکے کیونکہ مخلوط حکومت تھی، لوگ بلیک میل کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج بے روزگاری اور مہنگائی ریکارڈ توڑ رہی ہے، ایسے میں حل صرف الیکشن ہے جو عوام نے تجویز کیا،انہوں نے کہا کہ 90 دنوں کے اندر انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو آئین شکنی ہو گی، آئین کے مطابق انتخابات ہونا ضروری ہیں ، انتخابات کا اعلان ہو گا تو ملک کی معیشت بہتر ہو گی، فواد چوہدری، شہباز گل اور اب شیخ رشید کے ساتھ جو ہو رہا ہے قابل مذمت ہے ،شیخ رشید کو حق و سچ کی آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کچہری میں موجود ہیں، ان کے ساتھ ہر جگہ اظہار یکجہتی کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری