07:24 pm
عمران خان کو اس وقت کون کون سے مقدمات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے؟

عمران خان کو اس وقت کون کون سے مقدمات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے؟

07:24 pm

سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں مختلف محاذوں پر قانونی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں ، گزشتہ روز بھی مختلف عدالتوں میں ان کے خلاف تین کیسز کی سماعت ہوئی تاہم وہ طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
 
توشہ خانہ کیس:
عمران خان کو اس وقت کون کون سے کیسز کا سامنا ہے اس کی تفصیلات سامنےآگئی ہیں، جن کے مطابق عمران خان کے خلاف سب سے اہم اور کیس توشہ خانہ کے تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر نا کرنے کا کیس ہے جو اسلام آباد کی سیشن عدالت میں زیر سماعت ہے، اس کیس میں عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہونے کا ٹرائل ہورہا ہے، الیکشن کمیشن نے اس کیس میں پہلے ہی عمران خان کو ڈی سیٹ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہی اس کیس میں فوجداری کارروائی کیلئے سیشن کورٹ سےرجوع کیا ہے، قانونی ماہرین کے مطابق فوجداری مقدمہ ثابت ہونے پر عمران خان کو ناصر ف سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے بلکہ وہ نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس:
عمران خان کے خلاف بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کا ایک کیس بھی زیر سماعت ہے، یہ کیس وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کی درخواست پر درج کیا گیا، اس کیس میں بھی الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس فیصلہ سنایا تھا جس میں پی ٹی آئی پر ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ وصول کرنا ثابت ہوا تھا۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی پر مقدمہ درج کیا جس کے بعد بینکنگ کورٹ میں اس کیس کی سماعت شروع ہوئی، عمران خان ان دنوں اس کیس میں ضمانت پر ہیں۔

مبینہ بیٹی چھپانے کا کیس:
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف ایک شہری کی جانب سے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو چھپانے کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے عمران خان سے جواب طلب کیا ہے،اس کیس میں بھی اگر عمران خان پر جرم ثابت ہوا تو وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل ہوسکتے ہیں۔

پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا کیس: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا کیس الیکشن کمیشن اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے،اس کیس میں الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنےکیلئے پاکستان تحریک انصاف نے بھی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز