04:41 pm
ریلوے  کا سارا ٹکٹوں کا نظام رابطہ ایپ پر چلا جائے گا، خواجہ سعد رفیق

ریلوے کا سارا ٹکٹوں کا نظام رابطہ ایپ پر چلا جائے گا، خواجہ سعد رفیق

04:41 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کا سارے کا سارا ٹکٹوں کا نظام
رابطہ ایپ پر چلا جائے گا جس کے ذریعے 5 سے7 فیصد منافع میں اضافہ ہوگا،ایم ایل ون پر ریلوے کی سوچ میں بدلاؤ آیا ہے ، ایم ایل ون کی کاسٹ کٹنگ کرنی چاہیے اتنا بڑا قرض حاصل نہیں کر سکتے۔آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنٹ ایپ ’’رابطہ‘‘ متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رابطہ ایپ کے لیے ریلویز اور دو چینی کمپنیوں سے معاہدہ ہوا ہے، ہم سمجھتے ہیں رابطہ ایپ کا محکمہ ریلوے کو فائدہ ہوگا، مسافر ایک ایپ کے ذریعے ٹیکسی، پارسل بکنگ، کھانے، ہوٹل بکنگ کر سکیں گے اور اگر ایمرجنسی کال ہوگی تو اسے فوری جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ 50 لاکھ سے اوپر ٹکٹیں فروخت ہوں گی تو پروفٹ کا شیئر ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر ریلوے کی سوچ میں بدلاؤ آیا ہے جس پر مرکزی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، ایم ایل ون کی کاسٹ کٹنگ کرنی چاہیے کیونکہ اتنا بڑا قرض حاصل نہیں کر سکتے،9 اعشاریہ8ملین کا قرضہ تو لے لیں گے لیکن واپس کیسے کریں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مہنگی شاپنگ کے قابل نہیں ہیں اس لیے ایم ایل ون 9.8ملین کے بجائے کم قرض پر لینا چاہتے ہیں، ایم ایل ون پر پندرہ دن میں مشاورت مکمل کرلیں گے۔

تازہ ترین خبریں