03:09 pm
جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی ، فوجی افسران اور سول سوسائٹی کی  شرکت

جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی ، فوجی افسران اور سول سوسائٹی کی شرکت

03:09 pm

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی
گئی، فوجی قبرستان میں تدفین کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فوجی افسران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ یاد رہے وہ 5 فروری کو دبئی میں انتقال کرگئے تھے گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزدے بھی کراچی پہنچے تھے۔پرویز مشرف کی فوجی قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں، فوجی قبرستان کے اطراف سیکیورٹی اہل کار تعینات کیےگئے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں