03:29 pm
شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

03:29 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
کر دی اور کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی بھی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نےدرخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق ،انتظار پنجوتھہ اور تفتیشی افسر انسپکٹر عاشق عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جج نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے مطابق شیخ رشید عمران خان کے قتل کی سازش کا حصہ نہیں؟ اس پر وکیل سردار عبدالرزاق نے کہا کہ شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا اورکہا کہ عمران خان جو کہہ رہے ٹھیک کہہ رہے۔ شیخ رشید کے وکیل سردارعبدالرزاق نے درخواست ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے دو روز قبل ہی مقدمہ درج ہوگیاتھا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست میں الزام ہے کہ شیخ رشید سازش کا حصہ ہیں۔ آپ اس پر دلائل دیں۔ اس پر وکیل نے کہا کہ شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا ہے سازش کا حصہ نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس شواہد ہیں۔ پولیس نے 31 جنوری کو شیخ رشید کو نوٹس جاری کیے۔ نوٹس شیخ رشید کو موصول نہیں ہوئے بلکہ ٹی وی پر نشر ہوئے۔ اگلے دن ہائیکورٹ سے نوٹس معطل ہوئے تو ایف آئی آر درج کر لی گئی۔وکیل سردار عبدالرازق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے اب کوئی تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے، ہائی کورٹ نے بھی فیصلے میں مزید کسی کارروائی سے روک دیا ہے۔اس پر جج عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ رشید نے اسپتال میں وزیر داخلہ کے خلاف بیان دیا، کیا شیخ رشید کے الزامات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ نہیں؟وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائی کورٹ اس سے متعلقہ درخواست کو معطل کرچکی ہے، شیخ رشید نے دوران حراست بیان دیا اور دوران حراست بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بیان سے سوسائٹی میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، ہائی کورٹ نے صرف سمن کو معطل کیا تھا، شیخ رشید بہت مشکل سے گرفتار ہوئے، ضمانت ملی تو بھاگ جائیں گے۔ واضح رہے کہ دائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو 3 بجے سنایا جانا تھا ۔

تازہ ترین خبریں