11:35 am
آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

11:35 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں معاشی بحران سرچڑھ کر بولنے لگا، معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے پی ڈی ایم حکمرانوں
نے آئی ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ۔ اپنے پائوں پر قوم کو کھڑا کرنے کے بجائے دوبارہ اپنے انسانی حقوق آئی ایم ایف کے سپرد کردیئے ۔ مالیاتی بحران پر قابو پانے کیلئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے ساتھ مل کر سماجی تحفظ کو مضبوط بنانے اور معاشی حقوق کو فروغ دے کر کمزور ترین افراد کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان پاکستان کی معیشت کو بچانے کے منصوبے پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو حکومت کے ساتھ مل کر سماجی تحفظ کے نظام کو وسیع کرنا چاہیے اور ایسے اصلاحاتی اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے جن سے معاشرے کے کمزور ترین طبقے کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کے ساتھ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے جو لاکھوں لوگوں کے صحت، غذائی ضروریات اور مناسب معیار زندگی کے حقوق کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات 9 فروری تک جاری رہیں گے، ان کا مقصد آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط کے اجرا کے لیے نواں جائزہ مکمل کرنا ہے۔ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ اس قسط کے اجرا سے زرمبادلہ کے تیزی سے گرتے ذخائر میں بہتری آئے گی اور کثیر جہتی اور دو طرفہ عطیہ دہندگان سمیت دیگر فنڈنگ تک رسائی کا سلسلہ بحال ہوگا۔ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ پیٹریشیا گوسمین نے کہا کہ ’لاکھوں پاکستانیوں کو غربت میں دھکیل دیا گیا ہے اور وہ اپنے بنیادی سماجی اور معاشی حقوق سے محروم ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’آئی ایم ایف اور پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بحران کا ایسا حل تلاش کریں جو کم آمدنی والے لوگوں کو ترجیح اور تحفظ فراہم کرے‘۔پاکستان میں ’بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ کے نام سے سماجی تحفظ کے منصوبے سے انتہائی غربت میں رہنے والی خواتین مستفید ہوتی ہیں، اگرچہ یہ پروگرام لاکھوں گھرانوں کی مدد کرنے والا ایک اہم اقدام ہے لیکن ایک بڑی آبادی کو آئی ایم ایف کے لازمی اقدامات کے نتیجے میں ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کے مزید بوجھ سے بچانے کے لیے اسے واضح طور پر وسعت دینے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف نے اس قرض کے اجرا کے لیے جو شرائط رکھی ہیں وہ یا تو سماجی اور معاشی مشکلات مزید بڑھا سکتی ہیں یا بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کرتے ہوئے پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کر سکتی ہیں۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرضہ حاصل کرنے اور فوری معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے لازمی شرائط کے طور پر تجویز کردہ متعدد ایڈجسٹمنٹس کا کم آمدنی والے افراد پر براہ راست اور بالواسطہ منفی اثر پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری