03:06 pm
فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

03:06 pm

نیویارک (نیوزڈیسک)فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کا اشتہار دیکھ کر پاکستانی نژادامریکی اہلکار اکار
خریدنے موقع پر پہنچ گیا لیکن بدقسمتی سے گاڑی بیچنے والا ڈاکو نکلا ۔ رقم چھیننے کی کوشش اور مزاحمتکے دوران ڈاکو نے پولیس افسر کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا بعد ازاں ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس افسر عدید فیاض بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو گئے۔انٹرنیٹ پر پرانا سامان بیچنا اور خریدنا ایک عام سی بات بن چکی ہے، کریگ لسٹ، آفر اپ، مرکاری، فیس بک مارکیٹ پلیس جیسے کئی پلیٹ فارمز خریدار اور بیچنے والے کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنتے ہیں، مگر اکثر جرائم پیشہ افراد بھی ان پلیٹ فارمز پر شکار کی تلاش کے مختلف طریقے استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ نیویارک میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب پاکستان سے تعلق رکھنے والا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ایک نوجوان آفیسر ، فیس بک پر گاڑی بیچنے والے ایک ڈاکو کی گولی کا نشانہ بن گیا۔نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 26سالہ پولیس آفیسر عدید فیاض، ہفتے کی رات کو اپنے بہنوئی کے ہمراہ بروکلین کے علاقے روبی اسٹریٹ میں ایک کار خریدنے کے لیے پہنچے۔ وہ اس وقت آف ڈیوٹی تھے۔ ان کا کار بیچنے والے فیس بک مارکیٹ پلیس پر رابطہ ہوا تھا اور 24000 ہزار ڈالر میں معاملہ طے پایا۔ جب آفیسر فیاض گاڑی خریدنے طے شدہ مقام پر پہنچے تو گاڑی بیچنے والے شخص نے پستول نکال لیا اور رقم کا مطالبہ کیا۔ مزاحمت پر اس نے گولی چلا دی جو آفیسر فیاض کے سر میں لگی، ان کے بہنوئی نے ان کی گن استعمال کرتے ہوئے حملہ آور پر جوابی فائر کئے مگر وہ بھاگ نکلا۔شدید زخمی حالت میں آفیسر فیاض کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ موت اور حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ نیویارک شہر کے میئر اور این وائی پی ڈی کے اعلی حکام نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیا اور پولیس فورس کو حملہ آور کی فوری تلاش کا حکم دیا گیا۔پولیس کمشنر کی چانٹ سیوول (Keechant Sewell) نےمنگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مبینہ حملہ آور کو پکڑ لیا گیا ہے جو شہر سے کچھ دور ایک موٹل میں پناہ لیے ہوئے تھا۔ حملہ آور کا نام رینڈی جونز ہے اور اس کی عمر 38سال ہے۔ جونز اس سے پہلے تین بار مختلف جرائم میں گرفتار ہو چکا ہے۔عدید فیاض گزشتہ پانچ سال سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھے۔ ان کے خاندان میں ان کی بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدر ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدید فیاض کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز مسلسل زخمی آفیسر کے خاندان کے ساتھ ہسپتال میں موجود ہیں اور ان کی فیملی کی ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

مریم نواز اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی،ن لیگی قائد نواز شریف کا دعویٰ 

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ  کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

ملک میں صدارتی الیکشن کس تاریخ کو ہونیوالے ہیں ؟دیکھیں خبرمیں

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کا احتجاج، کارکنان گرفتار،ٹریفک نظام درہم پرہم 

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کراچی میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،دیکھیں خبر

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث   خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

راولپنڈی، گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکہ، تفصیل جانیں

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

پابندی کے باوجود میں بسنت منانے پر  سینکڑوں افراد کو گرفتارکر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے لیے تازہ ترین پارٹی پوزیشنز شیئر کر دیں گئیں 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

حمزہ شہباز کو مرکز میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دیکھیں تفصیل 

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں

تعلیمی اداروں میں26 فروری کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،تفصیل خبر میں