03:55 pm
آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹوکا اعتراف

آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹوکا اعتراف

03:55 pm

کراچی (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کراچی میں ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ
اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہے گی، آئی ایم ایف کی ذمہ داری ہے کہ سیلاب متاثرین کو بھی تحفظ دلائیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کی جائیں، دنیا کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ پوری دنیا ہماری مدد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی اس قسم کی مشکلات سے نہیں گزرا، ہیٹ ویو اور مون سون سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے، صرف سندھ کی بات کریں تو ہمیں تعلیمی بحران کا بھی سامنا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سینتالیس فیصد سے زائد اسکول سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، کئی تعلیمی ادارے مکمل اور جزوی تباہ ہوچکے ہیں، جہاں کئی ماہ سے پانی جمع ہے وہاں صحت کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت ہمارے لیے قیامت سے پہلے قیامت تھی، تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے ہر سات میں سے ایک پاکستانی متاثر ہوا، مشکل گھڑی میں یو این سیکرٹری جنرل کی کوششوں کوسراہتے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کی کامیابی ہے کہ ہم نے عالمی اداروں سے جتنا مانگا اس سے زیادہ ملا، سیلاب سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، پانچ لاکھ ایکڑ پرفصلیں تباہ ہوئیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے اور سیلاب نے ہمارے کمر توڑ دی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گھروں کی تعمیر کیلیے 1.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں متاثرین کو گھروں کےمالکانہ حقوق فوری دیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے متاثرین کےلیے گھر بنانے کا کام شروع کردیا ہے، ہمیں صحت زراعت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کے لیے مزید کوشش کرنی ہیں، سیلاب متاثرین سے وعدہ ہے کہ مل کر آپ کے گھروں کی تعمیر نو کرینگے، یہ ابھی متاثرین سے وعدے کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ پروگرام پی پی پی کے منشور روٹی کپڑے مکان سے ملتا جلتا ہے، ہمیں عالمی اداروں بالخصوص عالمی بینک سے تعاون ملا۔

تازہ ترین خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

  کسی بھی  احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا 

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا