08:35 pm
حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں تاہم کچھ لوگ زیادہ نفع کیلیے تیل کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں جن کے خلاف حکومت ایکشن لے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور قلت پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عوام کیلیے تیل اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں،
ملک میں بیس دن کا پیٹرول اور تیس دن کا ڈیزل موجود ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چند لوگ ہیرا پھیری کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کررہے ہیں ایسے لوگوں اور کمپنیوں کا لائنسنس منسوخ کریں گے،جب ریاست قدم اٹھائے گی تو پھر آپ لوگ نیوز کانفرنسز کررہے ہوں گے۔ ذخیرہ اندوزوں سے درخواست ہے رک جائیں ورنہ نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تیل ذخیرہ کرنے والے یہ سمجھ رہے ہین کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے جارہا ہے، حکومت کا تیل کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت میں بہتری کیلیے اقدامات کررہی ہے، معیشت کی ترقی سے عوام خوش حال ہوں گے، حکومت کا کام عوام کیلیے سہولیات پیدا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پمپ مالکان نے قیمتیں بڑھنے کے پیش نظر پیٹرول پمپس بند یا پھر تیل فراہمی کی مقدار محدود کردی ہے۔ چیئرمین اوگرا نے پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ ایسے پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کریں۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز