12:54 pm
سیلاب کے بعد ہیٹ ویوز کی تباہی، ورلڈ بینک نےخطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات،دوران ملاقات ورلڈبینک حکام کا کہنا تھا کہ
سیلاب کے بعد اب ہیٹ ویوز جیسے خطرات بھی ہوسکتے ہیں.ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیا جان اے روم نے وفد کے ہمراہ زیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2022 میں تباہ کن سیلاب آیا، ملک کاایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا۔ورتلڈ بینک کے وفد نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 1700 لوگ جاں بحق، 33 ملین لوگ متاثر جب کہ 16 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، سیلاب سے مزید 84 سے 91 لاکھ لوگ غربت کا شکار ہوں گے۔ سیلاب کے بعد اب ہیٹ ویوز جیسےخطرات بھی ہوسکتے ہیں۔ورلڈ بینک کی جانب سے تجویز دی گئی کہ ملک میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو شروع کی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کے وفد کو آگاہ کیا کہ سندھ میں زراعت کی بحالی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، کاشتکاروں کو گندم کے بیج کے لیے مالی مدد کی گئی، زرعی زمینوں سےپانی کی نکاسی کرکے خریف کی فصل اگائی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال سندھ میں گندم کی بہترین فصل ہوئی ہے، سندھ حکومت نےگندم کی امدادی قیمت 4000 روپےفی من مقرر کی۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری