11:00 am
پبلک سروس کمیشن کا پرچوں میں ردو بدل ثابت، عدالت  کاگریڈ 4 سے 20 تک کے تمام ملازمین کو ہٹانے کا حکم

پبلک سروس کمیشن کا پرچوں میں ردو بدل ثابت، عدالت کاگریڈ 4 سے 20 تک کے تمام ملازمین کو ہٹانے کا حکم

11:00 am

مظفرآباد (خصوصی رپورٹ )پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جوابی پرچوں میں ردوبدل
اور بددیانتی ثابت،عدالت عالیہ نے پبلک سروس کمیشن کے گریڈ 4 سے 20 تک تمام ملازمین کو ہٹانے کا حکم صادر کر دیا۔عبدالبصیر تاجور بنام آزاد حکومت و پبلک سروس کمیشن وغیرہ میں جوابی کاپیوں کی جانچ کی اور بے ضابطگیاں اور ردوبدل پائے جانے پر پبلک سروس کمیشن کے گریڈ چار تا گریڈ بیس کے تمام ملازمین اور افسران کو ہٹا کر دیگر محکموں سے افسران لانے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت عالیہ نے صراحت کے ساتھ لکھا ہے کہ پبلک سروس کمیشن جیسا اہم ادارہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور شفافیت برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ عوام الناس اور باشعور طبقات میں پبلک سروس کمیشن کے اندر کی بے ضابطگیوں کے سلسلے پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ حالیہ امتحانات کے پرچہ جات کو جامعہ آزاد کشمیر کے متعلقہ موقر پروفیسرز سے چیک کروایا جائے۔ آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن پر شفافیت کے حوالے امیدواروں کی طرف سے ایک عرصے سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا پیپرز میں ردوبدل خاص شخصیات کو فائدہ دینے کے لیے شیٹیں اتار دینا معمول تھا ۔پی ایس سی کے کچھ ملازمین پر الزام سامنے آیا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے امتحانات میں کچھ نااہل لوگوں کے کامیاب کروانے کے لئے بارگینگ کی گئی جس کے لیے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کے پیپرز کی ترتیب متاثر کی گئی اور کچھ شیٹس اتاری گئیں ۔عبدالبصیر تاجور نے انصاف کے حصول کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا عدالت نے پیپرز طلب کیے اور پی ایس کے غیر قانونی اقدامات اور بے قاعدگیاں ثابت ہو گئیں گزشتہ روز چیف جسٹس عدالت عالیہ اور جسٹس اعجاز پر مشتمل بنچ نے پی ایس سی کے تمام ملازمین کے تبادلے کے لیے سیکرٹری سروسز کو احکامات دیے اور ساتھ ساتھ پیپرز کی ری چیکنگ یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کے کسی مستند پروفیسر کروانے کا کہا ۔۔عبدالبصیر تاجور کی طرف اس مقدمے میں مشہور قانون دان حضور امام کاظمی پیش ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے ،یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے ،یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید

قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق بل منظور کرلیا

قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق بل منظور کرلیا