12:03 pm
پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

12:03 pm

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پی ڈی ایم ور حکومت میں پاکستان میں انسانی حقوق کے
پہلے جائزے میں ملک کی صورت حال کو بدستور باعث تشویش ناک قرار دے دیا۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے بے دخلی کے بعد احتجاجاً کیے گئے آزادی مارچ سمیت 2022 میں پیش آنے والے کئی واقعات کا ذکر کیا گیا ۔رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ان دعووں کا ذکر بھی کیا گیا کہ اسلام آباد کی طرف ان کے مارچ کو وفاقی حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے روکا گیا اور شرکا پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی کے مارچ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’رپورٹس کے مطابق دو مظاہرین جاں بحق ہوئے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا‘۔رپورٹ میں نشان دہی کی گئی ہے کہ 2022 میں ’دہشت گردی سے منسلک ہونے کے باعث کالعدم ہونے والی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں پر انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی‘۔امریکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران ججوں نے میڈیا ریگیولیٹری کے اداروں کو فوج یا عدلیہ پر تنقیدی مواد پر آئینی پابندیاں عائد کرنے کا حکم دیا، میڈیا کو سیاسی تقاریر سینسر کرنے پر مجبور کردیا گیا اور انتخاب سے متعلق میڈیا کوریج عدلیہ مخالف یا فوج مخالف سمجھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریس فریڈم کے اداروں نے رپورٹ کیا کہ سیاست دانوں کے خلاف اور اپوزیشن رہنماؤں کی مثبت رپورٹنگ کے لیے عدالت کی سماعتوں پر فوج کے ممکنہ دباؤ کے حوالے سے مواد روکنے کے لیے میڈیا پر براہ راست دباؤ ڈالا گیا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سالانہ رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ 2022 میں منعقدہ انتخابات کے دوران ’اکثر علاقوں میں سیاسی جماعتوں یا امیدوار کو مہم چلانے، انتخاب لڑنے یا ووٹ کے حصول کے حق پر مداخلت نہیں کی گئی‘۔انتخابی عمل کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بلوچستان سے رپورٹس آئیں کہ سیکیورٹی اداروں اور علیحدگی پسند گروپوں نے مقامی سیاسی جماعتوں کو ہراساں کیا، جن میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جیسی جماعتیں شامل ہیں۔امریکی رپورٹ کے مطابق 2022 کے دوران حکومت یا ان کے ایجنٹس کی طرف سے ماورائے قانون قتل، حکومت یا ان کی ایجنٹس کی جانب سے جبری گم شدگیوں، تشدد، مظالم، وحشیانہ انداز اور حکومت یا اس کے ایجنٹس کی جانب سے توہین آمیز سلوک یا سزاؤں کی مصدقہ اطلاعات ملیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان بھر کے جیلوں میں حالات بدستور مشکل اور جان کے لیے خطرات کا باعث رہیں جہاں سیاسی اور دیگر افراد کو بلاوجہ قید کیا گیا۔آزادی اظہار رائے کے حوالے سے کہا گیا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور میڈیا پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس میں صحافیوں کے خلاف جرائم، مبہم گرفتاریاں، صحافیوں کو لاپتا کرنا، سینسر شپ اور توہین کے قوانین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز