03:19 pm
سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن  ،امریکا  تعلقات  بحالی کیلئے  لابنگ فرم سے معاہدہ   کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ
سازشی سائفر میں ناکامی کے بعد عمران خان کا یوٹرن امریکا تعلقات بحالی کیلئے ایک اور لابنگ فرم سے معاہدہ کرلیا۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پرائےکنسلٹنٹ کیساتھ معاہدے کا مقصد پی ٹی آئی کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے، ”سازشی سائفر“میں ناکامی کے بعد اب زور وشور سے ڈالرز میں اثرو رسوخ خریدا جا رہا، یہ فرم پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکی ”ڈسیشن میکرز“ کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی۔ شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا، آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ ’’ کھیلنے“ کا منصوبہ بنا رہے تھے، ان کا دوہرا معیار اور یوٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ فرم ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی، پی ٹی آئی پاکستان کے امریکا سے تعلقات داؤ پر لگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئے لابنگ کمپنیز کی خدمات لے رہےہیں، عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

 ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں  کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

امریکا نے غزہ  جنگ بندی کی مخالفت کردی

امریکا نے غزہ جنگ بندی کی مخالفت کردی