11:04 am
آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

11:04 am

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور پولیس نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی جلسہ سے قبل ہی
کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جبکہ رہنما پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد کارکنوں کی گرفتاری کا عمل شروع ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ذمہ داران نے بتایا کہ پولیس نے چیئیرمین پی ٹی آئی برائے سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی اور داتا گنج بخش ٹاون سے جلسے کے منتظم ملک قیصر کو حراست میں لے لیا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق ملک قیصر داتا گنج بخش کی یونین کونسل 62 کے صدر ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی لاہور کی جانب سے میاں ندیم کو حراست میں لیے جانے کی شدید مذمت کی گئی۔مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغوا کر کیا گیا ہے، اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے۔انہوں نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرکے کہا کہ ’اگر (آپ) سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔فواد چوہدری نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اب تک 750 کے لگ بھگ (پی ٹی آئی کے) لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، سوچا تھا رمضان سلامتی کا مہینہ ہے شیطان بند ہوں گے لیکن ان شیطانوں کو یہ بھی احساس نہیں کہ غریب لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالا ہے ان کا گھر اور خاندان جس اذیت میں ہوں گے خصوصاً جب واحد کمانے والا جیل ہو گا؟اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے اظہر مشوانی کی حراست سے متعلق بتایا کہ انہیں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، اظہر مشوانی کو نامعلوم افراد نے لاہور سے ’اغوا‘ کیا۔انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ختم نہیں کرسکتے، ان نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کی آزاد سوچ کو غلام نہیں بنا سکتے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز