02:46 pm
سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

02:46 pm

پاکپتن (نیوزڈیسک) پاکپتن میں انتہائی دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جہاں جائیداد کا
تنازعہ ایک ہی خاندان کے سات افراد کی جان لے گیا ۔پاکپتن کے گاؤں بڑی راکھ میں جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے ساتھیوں کے ہمراہ ماں ، بھائیوں اور بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے سحری کے وقت بھائی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے ماں ، بھابھی اوراس کے تین بچوں کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک سات سالہ بچی شدید زخمی ہوئی ہے ۔ملزمان نے دو بھائیوں کو کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کیا ، قتل ہونے والوں میں ماں ، بھائی شیر باز اور افتخار اسکی بیوی ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔قتل کی اندوہناک واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کی جانب سے زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جائیداد تنازع پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو قاتل کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ۔آئی جی پنجاب کاکہنا تھا کہ سفاک ملزم اور اسکے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز