12:49 pm
حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے ،یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا
کہ 90 دن میں االیکشن آئین کا اٹل فیصلہ ہے جو بھی اس سے بھاگے گا جمہوری نظام کے خاتمے کی بنیاد رکھے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 50 فیصد مہنگائی اور 83 فیصد پاکستانیوں کی بے روزگاری میں اضافہ تشویشناک ہے، پہلے حکومت اور اپوزیشن میں تصادم تھا اب حکومت پارلیمنٹ کو عدلیہ کے ساتھ تصادم کی طرف لے کر جا رہی ہے، سارا ملک تقسیم اور تفریق ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک انارکی اور خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، مسئلہ پیسے اور سکیورٹی کا نہیں نیت کا ہے کیونکہ حکومت سے لوگوں کی نفرت اس جگہ پہنچ گئی ہے کہ حکومت عوام میں جانے کیلئے تیار نہیں ہے، آٹے کی جگہ موت اور بورا بانٹا جا رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کے تابع ہے اور آئین کا کوئی لاڈلہ نہیں، پاکستان کے تمام ادارے وزیراعظم سمیت سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، ن لیگ کا عدلیہ پر حملہ کوئی نئی بات نہیں، حکومتی بل الیکشن روکنے کی ناکام کوشش ہے، تبدیلی آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی، جو عدالت کی حکم عدولی کرے گا وہ بغاوت کو دعوت دے گا۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز