01:22 pm
تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

01:22 pm

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے مزید رہنما و سابق صوبائی وزیر اور ارکان اسمبلی اینٹی کرپشن کے
ریڈار پر آگئے ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں۔سابق حکمراں جماعت کے سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد ، خیال احمد کاسترو ، سابق ایم پی ایز محمد لطیف نذر ،ملک عمر فاروق اور شکیل شاہد کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد کے خلاف پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ، ہائی وے ڈویژن میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی ، لوکل گورنمنٹ ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں گھپلے کیے اور اپنے حلقے میں 268 ترقیاتی اسکیمیں منظور کروائیں۔سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو نے اپنے حلقے میں 151 ترقیاتی اسکیمیں منظور کروائیں۔ ان پر ہوم اکنامکس کالج کی تعمیر ، بورے والا کرکٹ گراؤنڈ ، ریجنل بلڈ سینٹر کی تعمیر میں گھپلے کا الزام ہے۔سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد لطیف نذر نے اپنے حلقے میں 123 ترقیاتی اسکیمیں منظور کروائیں۔ ان پر تمام ترقیاتی اسکیموں کے ٹھیکے من پسند اور فرنٹ مینوں کو دینے کا الزام ہے۔ انہوں نے ٹھیکے مارکیٹ ریٹس سے زیادہ قیمت پر دیے جب کہ لطیف نذر کی تمام ترقیاتی اسکیموں میں استعمال ہونے والا میٹریل ناقص ہے۔لطیف نذر نے تمام پیسے ہڑپ کر لیے، مگر منصوبے نامکمل ہیں۔اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے اپنے حلقے میں 197 ترقیاتی اسکیمیں منظور کروائیں۔ ملک عمر فاروق نے ٹھیکے من پسند افراد کو دے کر کروڑوں روپے کمیشن وصول کیا۔ سابق ایم پی اے شکیل شاہد نے اپنے حلقے میں 177 ترقیاتی اسکیمیں منظور کروائیں۔ شکیل شاہد نے پیسے ہڑپ کر لیے مگر بیشتر اسکیمیں نامکمل ہیں ۔سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد ، سابق ایم پی اے لطیف نذر کو 4 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو ، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق اور شکیل شاہد کو3 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز