11:00 am
جعلسازی  کیس میں گرفتار سابق اسٹیٹ افسر سلیم ناز ایک ہفتے کے جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

جعلسازی کیس میں گرفتار سابق اسٹیٹ افسر سلیم ناز ایک ہفتے کے جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل

11:00 am

راولاکوٹ(نیوزڈیسک) جعلسازی کے مقدمہ میں گرفتار سابق اسٹیٹ أفیسر سلیم زیر حراست عدالت نے
ایک ہفتے کا ریمانڈ دے دیا ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار ارباب اعظم کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے 18 مئی تک ریمانڈ دے دیا ہے گذشتہ روز انٹی کرپشن نے ترقیاتی ادارہ راولاکوٹ PDA کے سابق اسٹیٹ آفیسر سلیم ناز کو گرفتار کیا تھا۔انٹی کرپشن پونچھ ڈویژن کے انچارج محمد ادریس نے گرفتاری کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ملزم کو ایک جعلسازی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے اب ان پر لگے الزامات کی تفتیش کی جائے گی۔سلیم ناز کے خلا ف الزامات ہیں کہ انہوں نے ایک سابق چیئرمین کے ساتھ مل کر دو ہاسنگ سوسائیٹیوں میں 27 کے قریب پلاٹ غیر قانونی طور پر الاٹ کیے ہیں۔یہ چارج شیٹ پی ڈی اے کے ہی ایک سابق چیئرمین سردار ارشد نیازی نے انٹی کرپشن کے محکمے کو بھیجی تھی۔چارج شیٹ کے مطابق دو ہاوسنگ اسکیموں گلشن شہداء اور راولاکوٹ ہاوسنگ اسکیم میں 27 سے 28 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ جس ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس میں سابق چیئرمین فرہاد علی خان،اسٹیٹ آفیسر ۔ محمد سلیم ناز،ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال،ایس ای تعمیرات عامہ خواجہ سجاد،ایڈیشنل سیکرٹری پی پی ایچ اور نجیب ریاض شامل تھے۔کمیٹی کے دو ممبران ایڈیشنل سیکرٹری پی پی ایچ اور نجیب ریاض نے الاٹمنٹ سے لا تعلقی ظاہر کی جبکہ دو ممبران ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال،ایس ای تعمیرات عامہ خواجہ سجاد نے تحریری بیان دیا کہ کمیٹی کے ممبرز ہم تھے لیکن ان الاٹمنٹ لیٹرز پر ہمارے دستخط جعلی ہیں اور ہمیں اس کا کوئی علم نہیں۔بعد ازاں ایک محکمانہ کمیٹی بنائی گئی جس میں شوکت شاہین،فیاض نقی اور طارق محبوب شامل تھے۔کمیٹی نے ان الزامات کی تصدیق کی جس کے بعد یہ چارج شیٹ مزید کارروائی کے لیے انٹی کرپشن کو بھجی گئی جس پر یہ مقدمہ دو افراد کے خلاف درج کیا گیا جن میں سے ایک ملزم سلیم ناز کو بدھ کے روز راولاکوٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتاری کے بعد ملزم کو تھانہ سٹی راولاکوٹ میں رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سلیم ناز کے خلاف ایک مقدمہ احتساب بیورو آزادکشمیر میں بھی زیر سماعت ہے۔سلیم ناز کی تقرری بھی سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے دور میں بغیر پبلک سروس کمیشن ہوئی تھی۔وہ ایک لمبے عرصے تک اسٹیٹ آفیسر رہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی پلاٹ جعل سازی سے تقسیم کیے اور اس کے عوض رقم وصول کی ہے دریں اثنا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق چیٸرمین سمیت دیگر شخصيات کی گرفتاری کے بھی امکانات ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز