06:15 pm
9 مئی کے واقعات ’پاکستان مخالف، دہشت گرد‘ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم

9 مئی کے واقعات ’پاکستان مخالف، دہشت گرد‘ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم

06:15 pm

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے واقعات پاکستان مخالف اور دہشت گرد ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، یہ کوئی حب الوطنی نہیں، دہشت گردی اور پاکستان دشمنی ہے۔ کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج سے 15 سال قبل دہشت گردی نے پاکستان میں تباہی مچائی تھی اور کوئی بھی شہر و علاقہ دہشت گردی سے نہ بچا تھا لیکن بلاخر افواج
پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر یہ فیصلہ کیا کہ ہمیں اس دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے چاہے وہ کوئٹہ ہو، پشاور کراچی یا لاہور ہو یا پھر بلوچستان کے دور درواز علاقے ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری افواج کے جوانوں، افسران اور ان کے بچوں نے قربانیاں دیں، جی ایچ کیو، پشاور آرمی پبلک اسکول پر حملے ہوئے اور کس طرح ایک منظم دہشت گردی نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا لیکن پاک فوج کے جوانوں نے ہر جگہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے ان کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں لیکن ان کا سر ضرور کچلا جائے گا، لہٰذا شہیدوں اور غازیوں کی حرمت کو سلام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں بڑا دلخراش تھا، جس طرح دہشت گردوں نے زیارت میں قائد اعظم کے گھر پر حملہ کی اسی طرح لاہور میں بھی ان کے گھر کو راکھ بنادیا گیا، یہ کوئی پاکستانی سوچ نہیں ہو سکتی، یہ کام کوئی پاکستانی نہیں کر سکتا بلکہ یہ دہشت گرد اور پاکستان دشمن کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، یہ کوئی حب الوطنی نہیں، دہشت گردی اور پاکستان دشمنی ہے، 9 مئی کا دن ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے واقعات پاکستان مخالف اور دہشت گرد ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ قانون عمل میں آئے گا ان کو گرفت میں لے گا اور قانون و آئین کے تحت ان کو سزا دی جائے گی تاکہ قیامت تک کوئی اس طرح کی جرئت نہ کر سکے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج یہ نیشنل گیمز 19 برس بعد کوئٹہ میں منعقد کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج بہت بڑا مبارک والا دن ہے کہ 19 سال بعد نیشنل گیمز اس شہر میں آئی ہیں جہاں 1948 میں قائد اعظم محمد علی جناح تشریف لائے تھے اور بلوچستان کے لوگوں نے پاکستان کے حق میں قرارداد پاس کی تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج اس تاریخی شہر میں کھیلوں کا انعقاد قومی یکجہتی اور پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا عظیم شاہکار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے نواجوں، بیٹوں اور بیٹیوں میں بے پناہ صلاحیت ہے جس کو بروئے کار لاکر آپ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام ستاروں تک لے جا سکتے ہیں، بشرط یہ کہ آپ کو مواقع ملیں اور آپ کی صلاحیتیں بڑھائی جائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح ماضی میں ہماری حکومت نے پورے پاکستان میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے، اسکول بنائے، ہاکی اور کرکٹ کے کھیلوں کے میدان سجائے اور اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیے گئے اسی طرح وفاقی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کھیلوں کے میدان میں جتنے بھی وسائل دیے جائیں وہ کم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہی قوم توانا ہوتی ہے جس کے نوجوان توانا ہوں، وہی قوم ترقی کرتی ہے جس کے نوجوان بیٹے اور بیٹیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔

تازہ ترین خبریں

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے