10:45 am
عدالت نے   اسد عمر کو رہا کرنیکا حکم دیدیا،بیان حلفی جمع کرانے  کی ہدایت

عدالت نے اسد عمر کو رہا کرنیکا حکم دیدیا،بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت

10:45 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو
رہا کرنے کا حکم دیدیا۔آج پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کیخلاف 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار دیکر انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔اسدعمرکو حلفی جمع کرانے کی بھی ہدایت ،بیان حلفی کی خلاف ورزی ہونے پر سیاسی کیریئر پھر بھول جائیں،کا عندیہ بھی دیا۔اسد عمر کو ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کر نے کا حکم دیدیا، کریں گے، جن 2 کیسوں میں ضمانت مانگ رہے ہیں وہ فیصلہ محفوظ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسد عمر کی طرف سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف کیسز میرے سامنے ہیں، اگر آرڈر کر دوں تو کل کیا ہوگا مجھے نہیں معلوم ، ہم نے شاہ محمود قریشی کو بھی بیان حلفی دینے کا کہا تھا، بیان حلفی میں یہی تھا کہ 144 سیکشن کی خلاف ورزی نہ ہو ۔

تازہ ترین خبریں