06:14 pm
پارٹی نہ چھوڑنے کی سزا،پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر گرائے جا رہے ہیں،فرخ

پارٹی نہ چھوڑنے کی سزا،پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر گرائے جا رہے ہیں،فرخ

06:14 pm

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز پر پارٹی چھوڑنے اور ٹکٹ واپس کرنےکیلئے مجبور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے چند ویڈیوز شیئر کیں جن میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے گھر کو گرائے جانے کے عمل کو واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے۔ فرخ حبیب نے یہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے
کہا کہ اوکاڑہ میں ہمارے ایک ٹکٹ ہولڈر کےزیر تعمیر گھر کو گرایا جارہا ہے، دوسرے ٹکٹ ہولڈر کے کاروبار کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ان دونوں کے خلاف ایسی کارروائیوں کے بعد یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پارٹی چھوڑ دو یہ ساری کارروائیاں بند ہوجائیں گی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ جب انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے تو ظلم اور بربریت پر اتر آئے ہیں، یہاں جمہوریت کو بے آبرو کرکے قانون پاؤں تلے روندا جارہا ہے۔ صحافی ماجد نظامی نے فرخ حبیب کے اس انکشاف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر آنے والے دور میں سیاسی انتقام کی نت نئی مثالیں قائم کی جارہی ہیں، پہلے تحریک انصاف کی سہولت کاری پر تنقید کی جاتی تھی، موجودہ حکومت نےبھی ماضی سے کچھ سبق نہیں سیکھا اور اب یہ سہولت کاری میں چار ہاتھ آگے نکل چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر فیصل امین خان نےایسی کارروائیوں کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ پی ڈی ایم کے بدمعاشوں نے پاکستان کےشہریوں پر چنگیز خان طرز کا ظلم شروع کردیا ہے۔ جہانزیب نامی صارف عمران خان کو اقتدار میں آنے کے بعد ہر شخص کا مالی نقصان ریاست پاکستان کی جانب سے پورا کرنے کا اعلان کرنا چاہیے، کیونکہ اس وقت جن کے قبضے میں ہے وہ کسی کی جان مال عزت کی کوئی پرواہ نہیں کررہے۔

تازہ ترین خبریں

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

استور ضمنی الیکشن  ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف  سماعت  3 اکتوبر کو ہوگی

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ہنگو کی نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

مستونگ  دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟  تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

مستونگ دھماکا ، کتنے افراد شہید اورکتنے زخمی ہو گئے؟؟؟ تمام تازہ ترین تفصیلات جانیں خبر

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

چھ ملکی وویمن فٹ بال ٹورنامنٹ،پاکستان نےلاؤس کو ہرا کرپانچویں پوزیشن حاصل کرلی

اے این ایف کی  کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

ملکی  زرمبادلہ کے  ذخائر 13 ارب 16 کروڑ  ڈالر  رہ  گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 16 کروڑ ڈالر رہ گئے

صدر مملکت   اور نگران وزیراعظم  کی جشن میلاد نبی ؐ پر  امت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی جشن میلاد نبی ؐ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31  توپوں کی سلامی

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،وفاقی دارلحکومت میں 31 توپوں کی سلامی